آٹھواں، ساتواں، چھٹا، پانچواں، چوتھا، تیسرا، یا نصف حصہ لکھا جاتا ہے۔[1]نماز سے پہلے اور بعد والی سنتیں نماز کی مذکورہ کمی کو پورا کر تی ہیں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’قیامت کے دن لو گوںکے اعمال میں سے پہلے نماز کا حساب ہو گا، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوںسے فرمائے گا کہ میرے بندے کی نماز دیکھو، اس میں کس قدر کمی بیشی ہے ، کیا اس نے پوری ادا کی تھی یا ناقص پڑھی تھی، اگر مکمل تھی تو پوری نماز کا ثواب لکھاجا تا ہے اور اگر اس میںکوئی کمی تھی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا میرے اس بندے کی فرائض کے علاوہ کوئی دوسری تمام بھی ہے، اگر اس کی فرضکے علاوہ کوئی دوسری نماز ہوئی تو فرائض کی کمی کو اس سے پورا کیا جائے گا، اسی طریقہ کے مطابق دوسرے اعمال کی جانچ پڑتال ہو گی۔[2]اس حدیث کے پیش نظر انسان کو فرائضکی ادائیگی میںکسی بھی تقصیر سے پر ہیز کرنا چاہیے، نیز نوافل کا بھی اہتمام کرنا چاہیے کیونکہ ان سے فرضوں کی کمی پوری کی جائے گی، خاص طور پر سنن راتبہ جن کا سوال میں ذکر ہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت متواترہ ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض اوقات تاخیر ہونے پر ان کی قضا بھی ادا کی ہے۔ہمارے رجحان کے مطابق سنن و نوافل کی پابندی سے فرائض کی حافظت ہوتی ہے، جو شخص ان سنتوںمیںکوتاہی کر تاہے ، عین ممکن ہے کہ وہ فرائض کی ادائیگی میںغفلت کا شکار ہو جائے۔ حضرت ربیع بن مالک رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ جنت میںآپ کی رفاقت کا طلب گار ہوںتو آپ نے اسے کثرت نوافل ادا کرنے کی تلقین فرمائی تھی۔[3] حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے عمل کا سوال کیا تھا جو جنت میں داخلے کا باعث ہو تو آپ نے انہیں بکثرت نوافل ادا کرنے کے متعلق کہا تھا۔[4]ان احادیث کے پیش نظر ایک نمازی کو چاہیے کہ وہ فرائض کے ساتھ سنتوںکی ادائیگی کا بھی اہتمام کرے ، اور ان میںکسی قسم کی کوتاہی کا شکار نہ ہو۔ (واللہ اعلم)سُنتوںکی قضاسوال: اگر کوئی ظہر سے پہلے سنتیں نہیںپڑھ سکا تو کیا فرضنماز کے بعد انہیں ادا کیا جا سکتا ہے ، اس سلسلہ میںہماری قرآن و حدیث کے مطابق راہنمائی فرمائیں۔ جواب: اگر بھول جائے یا سو جانے یا دیر سے آنے کی وجہ سے سنتیں رہ جائیں تو ان کی قضا ادا کی جا سکتی ہے ، چنانچہ حدیث میںہے : ’’جو شخص کسی نماز کو بھول جائے یا نماز کے وقت سویا رہے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے جب یاد آئے تو اس وقت پڑھ لے ۔‘‘[5]اس طرحاگر مصروفیت کی وجہ سے سنتیں رہ جائیں تو مصروفیت ختم ہونے کے بعد انھیں پڑھا جا سکتا ہے، چنانچہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا