رضاعی بہن سے شادیسوال:میںنے اپنی چچا زاد کے ساتھ شادی کی ، شب زفاف کے وقت باتوں باتوںمیں معلوم ہوا کہ وہ میری رضاعی بہن ہے، اب میرے لئے کیا حکم ہے۔ قرآن و حدیث کے مطابق جواب دیں؟ جواب: اگر واقعی یہ بات صحیحہے کہ سائل نے اپنی بیوی کے ہمراہ کسی عورت کا پانچ یا اس سے زیادہ مرتبہ دودھ پیا ہے اور دو سال کی عمر کے دوران پیا ہے تو پھر دونوںکے درمیان علیحدگی ضروری ہے کیونکہ یہ نکاح صحیحنہیںہے۔ چنانچہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ انہوںنے ابو اھاب کی بیٹی ام یحییٰسے شادی کی ، شادی کے بعد ایک سیاہ فام عورت نے بتایا کہ میں نے تم دونوںکو دودھ پلایا ہے، حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تو نے پہلے تو کبھی اس کا ذکر نہیں کیا تھا اور نہ ہی مجھے کسی دوسرے ذرائع سے معلوم ہوا ہے۔ چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ طیبہ گئے اور اپنا ماجرا بیان کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب یہ بات کہی گئی ہے تو اسے تسلیم کر لو۔‘‘چنانچہ اس نے اپنی بیوی کو الگ کر دیا پھر اس نے کسی دوسرے مرد سے شادی کر لی۔[1]اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شادی کے بعد بھی اگر رضاعت کا علم ہو جائے تو علیحدگی ضروری ہے کیونکہ رضاعت سے بھی وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔ [2]چونکہ میاں بیوی دونوںکو شب زفاف میں خلوت میسر آچکی ہے، اس لئے بیوی اپنے حق مہر کی حقدار ہو گی۔ ( واللہ اعلم)تو مجھ پر حرام ہےسوال:ہمارا میاں بیوی کا آپس میں جھگڑا ہوا تو میری بیوی نے مجھے کہا کہ آئندہ کے لئے تو مجھ پر حرام ہے، آج کے بعد تو میرے لئے حلال نہیںہے، یہ الفاظ اس نے بار بار دھرائے ، شرعی طور پر اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: طلاق دینے کا اختیار خاوند کو ہے، عورت کی طرف سے واقع نہیںہوتی ، خواہ وہ خود کو کتنی ہی طلاقیں دے ڈالے یا خود کو اپنے خاوند پر حرام کرلے۔ صورت مسؤلہ میںبیوی نے جو کچھ کہا ہے، اس سے طلاق وغیرہ واقع نہیںہو گی ، وہ سائل کی بد ستور بیوی ہی رہے گی ۔ البتہ اس کے ذمے قسم کا کفارہ لازم ہو گا کیونکہ کسی چیز کو خود پر حرام کر لینے سے قسم کا کفارہ پڑتا ہے جیسا کہ سورۃ تحریم کے آغاز میںہے اور قسم کا کفارہ حسب ذیل ہے: ’’ دس مساکین کو اوسط درجے کا کھانا کھلایا جائے یا انہیںکپڑے پہنائے جائیں، یا ایک غلام آزاد کیا جائے اور جو اِن تین امور میں سے کسی ایک کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ تین دن کے روزے رکھ لے۔‘‘ بہر حال اس حوالہ سے ہم میاں بیوی دونوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ طلاق و قسم کو کھیل اور تماشہ نہ بنایا جائے اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ، دنیا کے چند دن گزارنے کی کوشش کی جائے۔ ( واللہ اعلم)