کھانے والے ، کھلانے والے ، لکھنے والے اور اس کے دونوںگواہوں پر لعنت فرمائی ہے۔[1] نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت فرمائی ہے:’’یہ سب گناہ میںبرابر کے شریک ہیں(حوالہ مذکور)لہٰذا ایک با غیرت مسلمان کو چاہیے کہ وہ بینک کی ملازمت سے اجتناب کرے خواہ وہ درجہ چہارم میںہی کیوںنہ ہو۔بعضروشن خیال حضرات کا خیال ہے کہ قرآن کریم نے جس سود کو حرام کیا ہے وہ مہاجن قرضہ ہے اس پر سود لینا حرام ہے لیکن جو صنعتی قرضے ہیںیا جو تجارت کے لیے قرضہ لیا جائے، اس پر سود لینا دینا حرام نہیںہے بلکہ تجارتی سود اس سے مستثنیٰ ہے ، حالانکہ اس استدلال کی کوئی بنیاد نہیںہے۔ قر آن کریم نے علی الاطلاق ربا کو حرام قرار دیا ہے خواہ وہ تجارت کےلیے ہو یا ذاتی ضروریات کے لیے ہو، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمبارک میںبھی تجارتی سود رائج تھا، چنانچہ حرمت سے قبل حضرت عباس رضی اللہ عنہ تجارتی سود کا لین دین کر تے تھے۔بہر حال ہمارے رجحان کے مطابق بینک میںہر طرح کی ملازمت نا جائز ہے ، اس کے علاوہ ارشاد باری تعالیٰہے :’’گناہ اور سر کشی کے کاموںمیںایک دوسرے سے تعاون نہ کرو۔ ‘‘[2]اس آیتِ کریمہ کا بھی تقاضا ہے کہ بینک کی ملازمت نہ کی جائے کیونکہ بینک میںملازمت کرنا سودی کاروبار میں تعاون کرنے کے مترادف ہے۔ (واللہ اعلم)تکافل کی شرعی حیثیتسوال: ہمارے ملک میں کچھ تجارتی کمپنیاںبیمہ کا متبادل تکافل کے نام سے متعارف کرا رہی ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ ہمارا نظام شرعی اصولوںکے عین مطابق ہے، اس سلسلہ میںعلما کبار کے فتاویٰ کا بھی حوالہ دیا جا تا ہے، اس سلسلہ میںہماری رہنمائی فرمائیں۔جواب: عربی زبان میں تکافل کا معنی کفالت کرنا اور ایک دوسرے کی خیر خواہی کرنا ہے۔ قرآن و حدیث میںاگرچہ یہ لفظ استعمال نہیں ہوا تاہم اسلام نے ہمیںایک دوسرے کی ضروریات کا خیال رکھنے، خیر خواہی اور تعاون کر نے کی ترغیب دی ہے۔ چنانچہ زکوۃ، عشر، صدقہ فطر اور دیگر خیرات اسی امر کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ اگر ہم صدق دل سے ان پر عمل پیرا ہو جائیں تو معاشرہ میں تمام محتاجوں کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں لیکن ہمارے ہاںجو تکافل کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے اس کا مقصد ضرورت مندوںاور محتاجوںکی مدد کرنا ہر گز نہیں بلکہ اس میں اپنے مستقبل کے خطرات کا تحفظ اور نقصانات کی تلافی ہے۔ اس نظام کے تحت یہ مطالبہ کیا جا تا ہےکہ ہم آپ کے بیوی بچوںکی مدد تب کریں گے جب آپ اتنے سالوںتک ہر ماہ ایک متعین رقم دیںگے اور ہمارے قائم کر دہ وقف فنڈ میں اتنی رقم بطور چندہ دیں گے اور اس نظام کو بیمہ کے متبادل کے طور پر پیش کیا جا تا ہے۔ اگرچہ اس تکافل اور عام بیمہ میںفرق ہے :مثلاً نظام تکافل میںشریک ہونے ولا جو بالاقساط رقم جمع کر تا ہے اس کی حیثیت عام صارف کی نہیںجیسا کہ بیمہ کرانے والےکی ہوتی ہے بلکہ وہ مجموعی رقم میں شریک بن جا تاہے۔ تکا فل میںجمع شدہ رقم پر جو منافع آ تا ہے اسے