بیعانہ کی شرعی حیثیتسوال: خرید و فروخت کر تے وقت جب سودا طے کر لیا جا تا ہے تو خریدار، فروخت کنندہ کو کچھ رقم موقع پر ادا کر دیتا ہے تاکہ فروخت کنندہ اس چیز کوآ گے فروخت نہ کرے، اس وقت فریقین یہ شرط طے کر تے ہیںکہ اگر خریدار نے بقیہ رقم ادا کر کے یہ چیز اپنے قبضہ میںنہ لی تو اس کی پیشگی ادا کر دہ رقم ضبط کر لی جائے گی اور اگر فروخت کنندہ اس سے منحرف ہوا تو اسے پیشگی رقم کا دوگنا ادا کرنا ہو گا ، اس طرحجو رقم پہلے ادا کی جا تی ہے اسے بیعانہ کہتے ہیں، اس خرید و فروخت کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ جواب: اس شرط پر خرید و فروخت کرنا کہ اگر بقیہ رقم ادا کر کے چیز کو اپنے قبضہ میں نہ لیا گیا تو پیشگی دیا ہو ابیعانہ مار لیا جائے گا، جائز نہیںہے ۔ اس قسم کی خرید و فروخت کو شرع نے حرام قرار دیا ہے، چنانچہ حدیث میںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عربان سے منع فرمایا ہے۔[1]حدیث میں بیع عربان کی وضاحت بایںطور کی گئی ہے کہ آدمی کسی چیز کا سودا کرے اور فروخت کنندہ کو کچھ رقم پیشگی ادا کر کے کہے ’’اگر میںنے یہ چیز لے لی تو ٹھیک بصورت دیگر ادا کر دہ پیشگی رقم تیری ہو گی ۔ ‘‘ اس قسم کی خرید و فروخت کے متعلق اگرچہ فقہا کا اختلاف ہے تاہم ہمارا رجحان یہ ہے کہ نا جائز شرط اور دھوکے کی وجہ سے اس قسم کی خرید و فروخت ناجائز اور حرام ہے اور یہ کسی کا مال نا جائز طریقہ سے کھانے میں شامل ہے۔ نیز بیع فسخ ہو نے کی صورت میںبیچنے والا جو رقم ضبط کر تا ہے اس کے عوض وہ خریدار کو کوئی مال یا فائدہ مہیا نہیںکر تا اور بغیر معاوضے کے کسی کا مال لینا جائز نہیں۔ علاوہ ازیں کسی معقول وجہ کی بنیاد پر بیع واپس لینا ثواب کا کام ہے ، جیسا کہ حدیثمیںہے :’’جو شخص کسی مسلمان کی بیع واپس کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے گناہ معاف فرما دے گا۔ ‘‘[2] اس حدیث کی سند کو علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے صحیحقرار دیا ہے۔ [3]لیکن بیعانہ کی شرط اس لیے عائد کی جا تی ہے کہ خریدار ، خریدی ہوئی چیز واپس نہ کر دے، اگر ایسا کر تا ہے تو اس کی پیشگی ادا کر دہ رقم ضبط کر لی جا تی ہے ، ایسا کرنا نیکی سے پہلو تہی ہے جسے کسی بھی صورت میں اچھا نہیںکہا جا سکتا، لیکن یہ بھلے وقتوںکی بات ہے جب لوگ سادہ مزاج اور امانت دار تھے، اب ہمارے اس پُر فتن دور میںجھوٹ ، فریب، دغا بازی، ہوشیاری اور چالاکی لو گوںکے رگ و ریشہ میں رچی بسی ہے ، اکثر طور پر اس سلسلہ میں درج ذیل صورتیںسامنے آتی ہیں:1 ایک آدمی کسی سے تین ماہ تک رقم کی ادائیگی پر کوئی چیز خرید لیتا ہے اور فروخت کنندہ کو زر بیعانہ بھی ادا کر دیتا ہے تاکہ وہ اس چیز کو آگے فروخت نہ کرے لیکن ایک ماہ بعد اس چیز کا بھاؤ چڑھ جاتا ہے ، اتفاق سے اسے کوئی گاہک بھی میسر آجا تا ہے ، وہ اپنے پہلے وعدے سے منحرف ہو کر دوسرے گاہک کو چیز فروخت کر دیتا ہے اور زر بیعانہ دوگنا کر کے پہلے شخص کو ادا کر دیتا ہے، اس کے باوجود اسے بچت ہو جا تی ہے۔2 بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہےکہ کوئی تیسرا آدمی خریدار کو خراب کرنا چاہتا ہے ، وہ فروخت کنندہ کے پاس آکر کہتا ہے کہ تم اتنی قیمت میںوہ چیز مجھے دے دو، میںتمہیںپہلے خریدار کا زر بیعانہ بھی ادا کر دیتا ہوں حالانکہ پہلے خریدار کو وہی چیز اس سے ارزاںنرخ پر ملتی تھی لیکن وہ اپنے وعدے پر قائم ہے، اس طرحخریدار کو نقصان ہوتا ہے ۔