روزے دار کا بھول کر کھاناسوال: کیا بھول کر کھانے پینے سے روزہ خراب ہو جا تا ہے ، کتاب و سنت کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت کریں۔جواب: طلوع فجر سے غروب آفتاب تک دانستہ کھانے پینے اور تعلقات زن و شوہر سے روزہ ٹوٹ جا تا ہے جب کہ بھول کر کھانے پینے سے روزہ خراب نہیںہو تا ۔ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو روزہ دار بھول کر کچھ کھا پی لے تو اسے چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اسے اللہ تعالیٰنے کھلایا پلایا ہے۔ ‘‘[1] ایک روایت میںہے کہ یہ ایسا رزق ہے جو اللہ تعالیٰنے اسے پہنچایا ہے۔[2]ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اگر کوئی بھول کر رمضان میں روزہ کھول لے تو اس پر کسی قسم کی قضا یا کفارہ نہیںہے۔ [3]ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اگر بھول کر کوئی ایسا عمل کر لیا جائے جو روزہ کو باطل کر دینے والا ہے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی قضا یا کفارہ واجب ہو تا ہے ، البتہ دانستہ ایسا کام کر نے سےروزہ ٹوٹ جا تا ہے۔ (واللہ اعلم)اذان کے بعد سحری کھاناسوال: میںجب صبح بیدار ہوا تو اذان ہو رہی تھی ، میں نے جلدی جلدی کھانا کھا کر روزہ رکھ لیا اور بیوی نے تو اذان کے بعد پانی پی کر روزہ رکھا۔ ایسے حالات میںہمیںکیا حکم ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔جواب: قرآن کریم نے روزے دار کے لیے کھانے پینے کی حد بایں الفاظ بیان کی ہے:’’تم کھاتے پیتے رہو یہاںتک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے نمایاں ہو جائے پھر رات تک اپنے روزے کو پورا کرو۔ ‘‘[4]اس کا مطلب یہ ہے کہ صبح صادق کے بعد کھانا پینا روزے کو باطل کر دیتا ہے ہاںاگر کھانے کے دوران اذان شروع ہو جائے تو اپنا کھانا وغیرہ پورا کر لینے میںچنداںحرج نہیںجیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی اذان سنے اور کھانے کا برتن اس کے ہاتھ میںہو تو اسے اپنی حاجت کو پورا کر لینا چاہیے۔ [5]یہ بھی اس صورت میںہے جب مؤذن نے صحیح وقت پر اذان دی ہو، اگر مؤذن نے دیر سے اذان دی ہے تو اسے رخصت سے فائدہ نہیںاٹھانا چاہیے ، لیکن اذان مکمل ہو نے کے بعد جلدی جلدی کھانا پینا یا صرف پانی پی کر روزہ رکھنا جائز نہیںہے۔ ایسے انسان کو چاہیے کہ وہ اگر ہمت رکھتا ہے تو کچھ کھائے پیے وغیر روزہ رکھ لے کیونکہ روزہ کے لیے سحری مستحب عمل ہے اگر کبھی سحری کے بغیر روزہ رکھ لیا جائے تو اس سے روزے میںکوئی نقص نہیںپڑتا۔ جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میںایک عنوان بایں الفاظ قائم کیاہے۔ ’’سحری بابرکت کھانا ہے لیکن واجب نہیں۔ ‘‘امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا استدلال یہ ہے کہ اگر چہ سحری کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا امر مر وی ہے لیکن یہ امر وجوب کے لیے