خرید و فروختقسم اٹھا کر مال فروخت کرناسوال: میرے ایک دوست کی عادت ہے کہ وہ قسم اٹھا کر اپنا مال فروخت کر تا ہے ، کیا اس کی کمائی حلال ہے ، میں اس کے ہاںکھا پی سکتا ہوں، وضاحت فرمائیں۔ جواب: کاروبار میں قسم اٹھا کر سود ا فروخت کرنا بہت مذموم حرکت ہے، اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایاہے، چنانچہ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تجارت میںبہت زیادہ قسمیں اٹھانے سے اجتناب کرو کیونکہ قسم اٹھانے سے سودا تو فروخت ہو جا تا ہے لیکن اس کی برکت ختم کر دی جاتی ہے۔ ‘‘[1]قسم اٹھا کر کمائی کر نے سے اگرچہ برکت اٹھا لی جا تی ہے تاہم وہ حرام نہیںہو تی، اسے استعمال میںلانا جائز ہے۔ اس کے حصول کا گناہ اپنی جگہ پر رہے گا تاہم وہ کمائی حلال ہے بشرطیکہ اس میںاور کوئی خرابی نہ ہو، ایسے آدمی کو وعظ و نصیحت کے ذریعے زیادہ قسمیںاٹھانے سے باز رکھنا چاہیے۔ مجبوری کے وقت سودی قرضسوال: میرے والد گرامی جیل میںہیں، ان کی رہائی کے لیے ایک لاکھ روپیہ درکار ہے، اگر یہ رقم نہیںدی جا تی تو مزید دو سال قید بڑھ سکتی ہے ، میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے اور مجھے کوئی قرضبھی نہیںدیتا ، ایک شخص اس شرط پر قرضدینے کے لیے تیار ہے کہ تین سال کے بعد اسے دو لاکھ واپس کیے جائیں، کیا اس قسم کی مجبوری کے پیش نظر سود پر قرض لیا جا سکتا ہے؟جواب: سودی کاروبار یا لین دین اس قدر سنگین ہے کہ اللہ تعالیٰنے ایسا کام کر نے والے کو سخت وارننگ دی ہے ، ارشاد باری تعالیٰہے :’’اگر تم اس سودی لین دین سے باز نہیںآؤ گے تو پھر اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔ ‘‘[2]اور احادیث میں سود لینے اور دینے کو اپنی ماںکے ساتھ منہ کالا کر نے کے مترادف قرار دیا گیا ہے لہٰذا ایک مسلمان کے لیے صلی اللہ علیہ وسلم بہتر یہی ہےکہ وہ اسے کسی صور ت میں اختیار نہ کرے ، صورت مسؤلہ میںکوئی ایسا عذر نہیں جس کی بنیاد پر سود پر قرض لینے کو جائز قرار دیا جائے، جان بچانے کے لیے مر دار کھانے کی اجازت قرآن نے دی ہے ، لیکن صورت مسؤلہ کو اس پر قیاس نہیں کیا جا سکتا ۔