چاہتے تھے کہ بدعات دو قسم کی ہو تی ہیں، ایک بدعت حسنہ اور ایک بدعت سیئہ جیسا کہ بعضحضرات کا موقف ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔ ہمارے نزدیک ہر قسم کی بدعت گمراہی اور باعث نحوست ہے جیسا کہ حدیث کے حوالے سے پہلے بیان ہو چکا ہے۔ دراصل بدعت کی اس غلط تقسیم سے بہت ہی خرافات کو دین میںداخل کر دیا گیا ہے بلکہ بدعت حسنہ کے نام سے ان حضرات نے ایک نیا دین متعارف کروایا ہے جس میںقل خوانی، چہلم، میلاد اور گیارہویںوغیرہ بر سر فہرست ہیں۔ بہر حال حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مذکورہ فرمان کا ذکر کردہ بدعات سے کوئی تعلق نہیںہے۔ (واللہ اعلم)مسجد نبوی میں چالیس نمازیں سوال: جو حضرات حج کے لیے حرمین کا سفر کر تے ہیں، وہ مسجد نبوی میںچالیس نمازیں پڑھنے کا بہت اہتمام کر تے ہیں، اس سلسلہ میںایک حدیث بھی بیان کی جا تی ہے ۔ براہ کرم اس مسئلہ کی شرعی حیثیت واضح کریں کہ مسجد نبوی میںچالیس نمازیں پڑھنے کا اہتمام کہاںتک درست ہے؟جواب: جوحضرات حج یا عمرہ کرنے کے لیے حرمین کا سفر کر تے ہیں ، ان کا مدینہ طیبہ میںقیام کے دوران مسجد نبوی میںچالیس نمازیںلازمی ادا کرنا یا انہیں حج یا عمرہ کا حصہ قرار دینا کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیںہے۔صحابہ کرام اور ائمہ دین میںسے کسی نے یہ عمل نہیںکیا بلکہ ان حضرات کو جتنی بھی نمازیں مسجد نبوی میںپڑھنے کا موقع ملتا اسے غنیمت خیال کر تے تھے۔ اس سلسلہ میںحضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث پیش کی جا تی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے میری مسجد میںچالیس نمازیں ادا کیں اور کوئی بھی نماز با جماعت فوت نہ ہو نے دی تو اس کے لیے آگ سے برأت اور عذاب سے نجات لکھ دی جا تی ہے۔نیز وہ نفاق سے بری ہو جا تاہے۔ [1]یہ حدیث منکر اور اس لیے سند ضعیف ہے کیونکہ ان الفاظ کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بیان کر نے والا صرف نبیط بن عمر و راوی ہے جس کا اس حدیث کے علاوہ کسی بھی دوسری حدیث میںذکر نہیںملتا۔ محدث العصر علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو منکر قرار دیا ہے اور اس کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [2]یہ حدیثمنکر اس لیے لے کہ اس کے مقابلہ میںحضرت انس رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث مروی ہے جس میں کسی جگہ، علاقہ یا مسجد کی کوئی تخصیص نہیںاور اس میںچالیس نمازوں کے بجائے چالیس دن کی نمازوں کا ذکر ہے ۔ حدیث کے الفاظ یہ ہیں:جس نے چالیس دن تک نمازیںبا جماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کیں ، اس کے لیے دو چیزوں سے برأت لکھ دی جا تی ہے:’’ایک جہنم کی آگ سے آزادی اور دوسرے نفاق سے برأت۔‘‘[3] اسی طرححضرت انس رضی اللہ عنہ خود حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نےچالیس نمازیں مسجد میںبا جماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کیں، اس کے لیے دو چیزوں سے برأت لکھ دی جا تی ہے:‘‘[4]