بعد میں متروکہ روزوںکی قضا دینا ہو گی۔ کیونکہ حیض ایک ایسا معاملہ ہے جو اللہ تعالیٰنے بناتِآدم پر رکھ دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں خواتین اسلام اس کا تکلف نہیںکر تی تھیںکہ ماہ رمضان کے روزے رکھنے کے لیے اپنے حیض کو روکنے کا بندوبست کرتیں۔ اس بنا پر ہمارا موقف یہ ہے کہ عورتوںکے لیے شوق عبادت میںاپنے حیض کو روکنے کی تدابیر کرنا مستحسن اقدام نہیں، اس کے علاوہ اسے روکنے سے نقصانات کا بھی اندیشہ ہے۔ ہاںاگر کوئی عورت مانع حیض گولیاںاستعمال کر تی ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں ہو تا اور اس کا حیض بھی رُک جا تا ہے تو ایسے حالا ت میں اسے پاک ہی شما کیا جائے گا ، اسے نماز پڑھنے اور روزہ رکھنا ضروری ہے ۔ اس قسم کے روزوںکا اعادہ ضروری نہیں، تاہم خواتین کو اس قسم کے اقدام سے باز رہنا چاہیے۔ کیونکہ اسلاف خواتین سے اس قسم کا کوئی عمل ثابت نہیں۔ (واللہ اعلم)ہلالِ رمضان کے لیے گواہیسوال: رمضان کے چاند کے لیے کتنے آدمیوںکی گواہی کا اعتبار کیاجائے گا، نیز عید الفطر بھی کسی کی گواہی پر کی جا سکتی ہے ، قرآن و حدیث میں اس کے متعلق کیا ہدایات ہیں؟جواب: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میںایک آدمی کی گواہی کافی ہے۔ جمہور اہل علم کا یہی موقف ہے کہ رمضان المبارک کے لیے ایک مسلمان کی گواہی کافی ہے، البتہ اس مسلمان کا قابل اعتبار ہونا ضروری ہے یعنی وہ جھوٹ بولنے میںمعروف نہ ہو ، اس کے علاوہ وہ فرائض شرع کا پابند ہو اور دین اسلام کو مذاق نہ بنا تا ہو۔ چنانچہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ لو گوںنے (رمضان کا)چاند دیکھنے کی کوشش کی، میںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ میںنے چاند دیکھ لیا ہے تو آپ نے روزہ رکھا اور لوگوںکو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا۔[1]اس حدیث سے معلوم ہو تا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کے لیے قابل وثوق ایک مسلمان کی گواہی کافی ہے۔ اگر چہ کچھ فقہاکا خیال ہے کہ ماہِرمضان کے لیے بھی دیگر مالی معاملات کی طرح دو مسلمانونکی گواہی ضروری ہے لیکن یہ موقف مرجوح ہے۔ ایک مسلمان کی گواہی کافی ہونےکےلیےکچھ روایات دیگرکتب حدیث میں بھی مروی ہیں۔جیسا کہ(ابوداؤد الصیام: ۲۳۴۱۔ ۲۳۴۰ ) میںہے ۔ لیکن یہ روایات ضعیف ہیں۔ البتہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی مذکورہ روایت صحیح سند سے ثابت ہے۔ البتہ عید کے بارے میں ائمہ اربعہ کا اتفاق ہے کہ اس کے لیے کم از کم دو مسلمانوںکی گواہی ضروری ہے کیونکہ عید میںلو گوںکا ذاتی مفاد بھی ہو تا ہے لہٰذا حقوق العباد کی طرح اس میںکم از کم دو گواہ ہو نے چاہئیں۔ جیسا کہ حدیث میںہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کر و اور چاند دیکھ کر ہی روزے رکھنا بند کرو نیز چاند دیکھ کر ہی حج اور قربانی کرو، اگر چاند نظر نہ آئے تو تیس دن پورے کر لو۔ اگر دو شخص چاند دیکھنے کی گواہی دیںتو بھی روزے رکھنا شروع یا بند کر دو۔ [2]