ظہر کی سنتیںسوال: اگر کوئی ظہر سے پہلے سنتیںنہیںپڑھ سکا تو کیا فرضنماز کے بعد انہیںادا کیا جا سکتاہے ، اس سلسلہ میںہماری قرآن و حدیث کے مطابق راہنمائی فرمائیں۔ جواب: اگر بھول جائے یا سو جانے یا دیر سے آنے کی وجہ سے سنتیںرہ جائیںتو ان کی قضا ادا کی جا سکتی ہے۔ چنانچہ حدیث میںہے : ’’جو شخص کسی نماز کو بھول جائے یا نماز کے وقت سویا رہے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے جب یاد آئے تو اس وقت پڑھ لے ۔‘‘[1]اس طرحاگر مصروفیت کی وجہ سے سنتیں رہ جائیں تو مصروفیت ختم ہو نے کے بعد انہیںپڑھا جا سکتاہے۔ چنانچہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مصروفیت کی وجہ سے ظہر کے بعد والی دو سنتیںنہیںپڑھ سکے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد مصروفیت کے اختتا م پر انہیںادا کیا تھا۔[2]ان احادیث کی روشنی میں اگر نماز ظہر سے پہلے والی سنتیں رہ جائیں تو انہیںنماز کے بعد ادا کیا جا سکتا ہے لیکن پہلے نماز ظہر کے بعد والی دو سنتیںپڑھی جائیں پھر ان کے بعد پہلی چار سنتیںادا کی جائیں۔ (واللہ اعلم)استخارہ کے بعد کوئی اشارہ ہوناسوال: میںبعض اوقات کسی کام کے لیے استخارہ کر تا ہوںتو خواب میں اس کے کر نے یا نہ کرنے کا کوئی اشارہ نہیں ہوتا، ایسے حالات میںکیا کرنا چاہیے؟جواب: استخارہ میںیہ شرط نہیںہے کہ اس کے بعد انسان سو جائے اور اسے خواب میںوہ کام کرنے یا نہ کرنے کا کوئی اشارہ ملے، یہ محض جہلاء کے ہاںایک مفروضہ ہے۔ ہمارے رجحان کے مطابق کسی کام کے متعلق استخارے کے بعد اگر اسباب و وسائل مہیاہو جائیں اور دل کا میلان بھی ادھر ہو تو اللہ تعالیٰ پر توکل کر تے ہوئے وہ کام کر لینا چاہیے ، اسی طرحاگر کسی کے لیے مشورہ اور خوب سوچ بچار کی جائے اور اس میں دین و دنیا کی بھلائی اور مصلحت واضحہو تو استخارے کے بعد اسے کر لینا چاہیے ، خواب میں کسی قسم کے اشارے کا انتظار نہ کیا جائے۔ (واللہ اعلم)سجدۂ سہو کے بعد تشہدسوال: کتب احادیث میںمروی کچھ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ سجدہ سہو کے بعد تشہد بھی پڑھنا چاہیے ، پھر سلام پھیرا جائے ، اس کے متعلق راجحقول کی نشاندہی کریں۔جواب: سجدہ سہو کے بعد تشہد پڑھنے کے متعلق اہل علم کا اختلاف ہے، اگر سلام سے پہلے سجدہ سہو کیا جائے تو جمہور اہل علم کا موقف ہے کہ تشہد کا اعادہ نہ کیا جائے اور اگر سجدہ سہو سلام کے بعد ادا ہو تو اس میںاختلاف ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا رجحان