جواب: حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے پہلے تازہ کھجوروںسے روزہ افطار فرماتے ، اگر تازہ کھجوریںنہ ملتیںتو خشک کھجور تنا ول فرما لیتے ، یہ بھی میسر نہ ہو تیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیا کر تے تھے۔ [1]ہمیں چاہیے کہ اس سنت کا احیا کریں ، کھجور جیسے مبارک پھل کو اپنے دستر خوان کا جزو بنا نے کا اہتمام کریں۔ کھجور صرف پھل ہی نہیںبلکہ کھانے کا قائم مقام بھی ہے اگرچہ مغربی تہذیب نے سیب کو بہت شہرت دی ہے جو یقیناً اللہ کی نعمت ہے لیکن ہمیںکھجور کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ (واللہ اعلم)آیت کا مفہومسوال: قرآن کریم میںہے ’’اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھیں ، وہ روزے کے بدلے محتاج کو کھانا کھلا دیں۔‘‘ (البقرۃ:۱۸۴) اس آیت کی رو سے تندرست اور طاقتور شخص کو روزہ رکھنے نہ رکھنے کا اختیار دیا گیا ہے ، جبکہ ہمارے ہاںمعمول اس کے خلاف ہے، اس کی وضاحت کریں۔جواب: فرضیت روزہ کے ابتدائی دور میںروزہ فرضتو تھا مگر کوئی شخص بلا عذر روزہ چھوڑنا چاہتا تو اسے اجازت تھی کہ روزہ نہ رکھے۔ لیکن اس صورت میںاسے فدیہ دینا پڑتھا تھا جیسا کہ ابن ابی لیلیٰرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے حوالے سے بیان کرتے ہیں : ’’جب رمضان کے روزے فرضہو ئے تو انہیںبہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پھر اگر کوئی مالدار ہر روز ایک مسکین کو کھانا کھلا دیتا تو وہ روزہ نہ رکھتا، انہیںاس امر کی رخصت تھی۔ ‘‘[2]لیکن اس کے بعد دوسری آیت اتری تو اس رخصت کو ختم کر دیا گیا جیسا کہ حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں: جب یہ آیت اتری ’’اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ روزہ کے بدلے کسی محتاج کو کھانا کھلا دیں۔ ‘‘[3]تو ہم میںسے جو شخص روزے نہ رکھنا چاہتا وہ فدیہ دے دیتا حتیٰ کہ اس کے بعد والی آیت اتری تو اس نے اس رخصت کو منسوخ کر دیا۔ ‘‘[4]وہ آیت یہ ہے :(ترجمہ)’’تم میںسے جو شخص اس مہینے میںموجود ہو وہ لازماً روزہ رکھے۔ ‘‘اس آیت کریمہ کے ذریعے ہر تندرست اور گھر میںموجود شخص کے لیے روزہ رکھنا لازم ہو گیا ۔ البتہ یہ رخصت اس شخص کے لیے باقی ہے جو انتہائی ضعیف ہو نے کی وجہ سے روزہ نبھا نہیں سکتا اور اس کی بحالیٔ صحت کی بھی کوئی امید نہیں۔ مگر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ انتہائی ذہین و فطین تھے اور انہیں فہمِقرآن کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصی دعا بھی حاصل تھی۔ انھوںنے اس آیت کا مفہوم بایںطور بیان کیا ہے ، جس میںنسخ وغیرہ کا شبہ نہیں ہو تا۔ وہ فرما تے ہیںکہ یہ آیت منسوخنہیں بلکہ اس سے مراد انتہائی بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت ہے جو روزہ رکھنے کی طاقت نہیںرکھتے ، ان کے لیے یہ حکم ہے کہ وہ ہر دن کسی محتاج اور مسکین کو کھانا کھلا دیں۔ [5]