امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ اہل علم اس امر کو مستحب خیال کرتے ہیںکہ اذان دیتے وقت اپنے کانوںمیںانگلیاں ڈالی جائیں۔[1]بہر حال مستحب ہے کہ موذن اذان دیتے وقت اپنی شہادت کی دونوں انگلیاںدونوںکانوں میںرکھے۔ (واللہ اعلم )قبل از وقت نماز ادا کرناسوال: اگر قبل از وقت نماز پڑھ لی جائے تو کیا وقت آنے پر دوبارہ پڑھنا ہو گی یا پہلے سے پڑھی ہوئی نماز کافی ہو گی ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔جواب: شریعت نے نماز کے اوقات مقرر کیے ہیں، بلا وجہ اسے قبل از وقت ادا کرنا جائز نہیںہے۔ ارشاد باری تعالیٰہے : ’’بے شک نماز کا اہل ایمان پر مقررہ اوقات میں ادا کرنا فرضہے۔ ‘‘[2]حدیث میںہے کہ ظہر کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہو تا ہے ۔ [3]قرآنی آیت اور پیش کر دہ حدیث کے مطابق اگر کسی نے وقت سے پہلے نماز ادا کی ہے تو اس سے فرضکی ادائیگی نہ ہو گی ، البتہ اس نماز کو نفل شمار کیا جائے گا، یعنی اسے نفل کا ثواب مل جائے گا لیکن وقت ہونے کے بعد اسے دوبارہ ادا کرنا ہو گا، پہلی ادا شدہ نماز کافی نہ ہو گی۔ (واللہ اعلم )فجر کی سنتوںکے بعد لیٹنا سوال: نماز فجر سے پہلے جو دو رکعت سنت ادا کی جاتی ہیں، ان کے بعد کچھ لوگ دائیںپہلو پر لیٹتے ہیں ، اس کی شرعی حیثیت واضحکریں۔جواب: نماز فجر سے پہلے دو رکعت سنت پڑھ کر لیٹنا مستحب امر ہے، آج کل یہ سنت متروک ہو چکی ہے، اس کا احیا ہونا چاہیے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ جب مؤذن، اذان فجر دے کر خاموش ہو جا تا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر ادا کرنے سے پہلے دو رکعت ادا کر تے پھر اپنے دائیںپہلو پر لیٹ جا تے۔[4]حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ بھی بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سنت فجر پڑھ کر فارغ ہو تے تو اگر میںبیدار ہو تی تو میرے ساتھ باتیںکر تے بصورت دیگر آپ دائیںپہلو پر لیٹجا تے۔ [5]اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لیٹنا ضروری نہیں، جبکہ امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ اسے ضروری قرار دیتے ہیں، ان کا استدلال ایک حدیث پر ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لیٹنے کے متعلق امروارد ہے لیکن یہ حدیث صحیح نہیں، اگر صحیحبھی ہو تو دوسرے قرائن سے معلوم ہوتاہے کہ یہ امر وجوب کے لیے نہیںبلکہ استحباب کے لیے ہے۔ (واللہ اعلم)