’’ اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر تم پرہیز گاری اختیار کرو تو نرم لہجے میںبات نہ کرو مبادا جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئی برا خیال وابستہ کر لے اور قاعدہ کے مطابق گفتگو کرو۔‘‘ [1]اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰنے ازواج مطہرات کو آواز کے متعلق ہدایات دی ہیںکہ وہ مردوںسے گفتگو کرتے وقت قصداً ایسا لب و لہجہ اختیار نہ کریں جس کی وجہ سے کوئی بد باطن اپنے دل میں کوئی برا خیال پیدا کر لے۔ چونکہ عورت کی آواز میں فطری طور پر دلکشی ، نرمی اور نزاکت ہے جو مرد کو اپنی طرف کھینچتی ہے، اس بنا ء پر بات کرنے سے منع نہیں کیا گیا بلکہ نرم اور لچکدار لب و لہجہ سے منع کیا ہے۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کی آواز ستر میں د اخل نہیں۔ اسی طرح دوسری آیت میں ارشاد باری تعالیٰہے: (ترجمہ) ’’جب تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو۔ ‘‘[2]اس آیت سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ عورت کی آواز قابل ستر نہیںکیونکہ کوئی چیز طلب کرنے میں بات کرنا ضروری ہے، بعض دفعہ عورت کو بھی بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہر حال قرآن و حدیث میں کسی بھی دلیل سے یہ معلوم نہیںہوتا کہ عورت کی آواز قابل ستر ہے۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ جیسے فقیہ اور عالم صحابی ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے علم و فضل کے متعلق اپنا اور اپنے جیسے دوسرے ساتھیوں کا تجربہ بایں الفاظ بیان کرتے ہیں: ’’ ہم اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کبھی کسی حدیث کے معاملہ میں کوئی مشکل پیش آئی اور ہم نے اسے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا تو ان کے پاس اس کا علم پایا۔‘‘ [3]اس حدیثسے بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، صحابہ کرام میں ایک مرجع کی حیثیت رکھتی تھیں اور مشکل مسائل کے لئے صحابہ کرام آپ سے رابطہ کرتے تو ان کا حل انہیںبتاتی تھیں، اگر آواز پردہ ہوتی تو مسائل وغیرہ کے لئے رجوع نہ کیا جا سکتا۔حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ ایک حدیثکی تشریح کرتے ہوئے لکھتےہیں: ’’ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اجنبی عورت کی گفتگو سننا جائز ہے اور عورت کی آواز قابل ستر نہیں۔[4]حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ایک حدیث کی تشریح میں امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی لکھاہے کہ ضرورت کے وقت اجنبی عورت کی گفتگو سننا جائز ہے اور عورت کی آواز پردہ میں شامل نہیں۔ [5]ہمارے رجحان کے مطابق اگر کوئی عورت خوش الحانی سے قرآن کی تلاوت کرتی ہے تو اس کی تلاوت مرد سن سکتے ہیںاور اسی طرح اس کی تقریر سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، کتاب و سنت میں کوئی ایسی دلیل نہیں جس سے معلوم ہوتا ہو کہ عورت کی آواز پردے کا حصہ ہے۔ صرف اتنی پابندی ہے کہ عام لوگوں سے گفتگو کرتے وقت لب و لہجہ ذرا سخت ہونا چاہیے۔ (واللہ اعلم)خاوند کا بیوی سے الگ رہناسوال:ہمارے ہاں کچھ لوگ ملازمت کے لئےبیرون ملک جاتے ہیں جبکہ وہ شادی شدہ ہوتے ہیں پھر سال، دو سال