نماز بھی جواب دے سکتا تھا لیکن نماز کی ادائیگی (زبان سے جواب دینا) اس کے منافی تھی۔ [1]علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور جمہور اہل علم کا یہی موقف بیان کیا ہے کہ دوران نماز اشارہ کے ساتھ سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے۔[2]آخر میںہم سلام کہنے والوںکو بھی یہ نصیحت کرنا ضروری خیال کرتے ہیںکہ وہ کڑک کر سلام کہنے کی بجائے نہایت شائستگی کے ساتھ آہستہ آواز میںسلام کہیں تاکہ دیگر نمازیوں کے لیے تشویش کاباعث نہ ہو۔ چنانچہ امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ سے اس قسم کا سوال ہوا تو آپ نے درج ذیل جواب دیا: ’’اگر کوئی نمازی اشارے سے سلام کا جواب اچھے طریقے سے دے سکتا ہے تو اسے سلام کہنے میںکوئی حرج نہیں جیسا کہ صحابہ کرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہتے تھے اور آپ اشارہ سے اس کا جواب بھی دیتے تھے لیکن اگر وہ اچھے طریقے سے جواب نہیںدے سکتا بلکہ خدشہ ہے کہ وہ بول پڑے گا تو اسے اس حال سے دو چار نہیںکرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے یا تو اس کی نماز ٹوٹ جاے گی یا اسے سلام کا جواب دینے کا فریضہ ترک کرنا پڑے گا۔[3]اس اندیشہ کے پیشِ نظر حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںکہ اگر میںلو گوںکے پاس جاؤں جو نماز پڑھ رہے ہوںتو میںانہیںسلام نہیں کہوںگا۔ [4]امام ابو یعلیٰ نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا قول سند کے ساتھ بیان کیا ہے۔ [5]بہر حال زیر بحث مسئلہ میں افراط و تفریط سے اجتناب کرنا چاہیے، اگر کوئی شخص کسی نمازی کو سلام کہنا چاہتا ہے تو آہستگی کے ساتھ سلام کہہ دے تاکہ اس کا خشوع متاثر نہ ہو اور دوران نماز اس کا جواب اشارہ سے دے یا اسے سلام پھیرنے تک مؤخر کر کے بعد از فراغت جواب سلام کہہ دے۔ اس مسئلہ کے متعلق علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی تفصیل سے گفتگو کی ہے۔[6]نماز اشراقسوال: نماز چاشت اور نماز اشراق میںکیا فرق ہے ، اس کا وقت اور رکعات کی تعداد بھی بتائیں، قرآن و حدیثکی روشنی میںجواب درکار ہے۔جواب: نماز چاشت اور نماز اشراق یہ دونوںنام ایک ہی نماز کے ہیںجو طلوعِآفتاب کے بعد ادا کی جا تی ہیں ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ مجھے میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوںکی وصیت کی تھی: 1۔ ہر ماہ میںتین دن (ایام بیض یعنی تیرہ ، چودہ اور پندرہ) کے روزے رکھنا2چاشت کی دو رکعت پڑھنا۔ 3سونے سے پہلے وتر پڑھ لینا۔ [7]