کیا اور دونوںواقعات صحیحہیں۔[1]ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ ، حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اس اشارے کو جوابی سلام ہی سمجھا، اسے کسی دوسرے رد عمل پر محمول کرنا بعید از قیاس ہے۔ چنانچہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے متعلق ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ وہ ایک آدمی کے پاس سے گذرے جو نماز پڑھ رہا تھا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اسے سلام کہا تو اس نے سلام کا جواب زبان سے کہا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ اس کی طرف لوٹ کر آئے اور اسے فرمایا:’’جب دوران نماز کسی کو سلام کہا جائے تو اس کا جواب زبان سے نہ دے بلکہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کر دے ۔[2]’’دوران نماز سلام کا جواب نہ دیا جائے۔ ‘‘[3]حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے مراد عام متعارف الفاظ میںجواب نہ دیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے وہ کسی دوسرے آدمی سے مخاطب ہو جا تا ہے جو نماز میںمنع ہے۔[4] پھر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس عنوان کے تحت دو احادیث ذکر کی ہیں، ایک حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث جبکہ وہ حبشہ سے واپس آئے تو انھوںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا اور آپ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے اس کا جواب نہ دیا اور فرمایا کہ نماز میں مصروفیت ہوتی ہے۔ [5]حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے ابن ابی شیبہ رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان سے نہیںبلکہ اشارہ سے اس کا جواب دیا۔[6]چنانچہ آپ نے آئندہ ایک عنوان بایںالفاظ قائم کیا ہے : ’’نما ز میںاشارہ کرنا ‘‘[7]اس مقام پر متعدد احادیث پیش کی ہیں جن سے ثابت ہو تا ہے کہ دوران نماز کسی وجہ سے اشارہ کیا جا سکتا ہے جب دیگر اغراض کے پیش نظر اشارہ کیا جا سکتا ہے تو جوابی سلام کے لیے بھی اشارہ ہو سکتا ہے اور ایسا کرنا نماز کی مصروفیت کے منافی نہیں، امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے نماز میںمصروفیت والی حدیث ابن مسعود میںیہ اضافہ بھی نقل کیا ہے:’’سلیمان کہتے ہیںکہ میںنے ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کہ آپ ایسے موقع پر کیا کر تے ہیں تو انھوںنے جواب دیا کہ میں دل میںجواب دیتا ہوں۔ ‘‘[8]جب دل میںجواب دینا نماز کی مصروفیت نہیںتو اشارہ سے جواب دینا کیوںمنافی ہو سکتا ہے بہر حال امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا رجحان قطعاً یہ نہیںکہ دوران نماز سرے سے سلام کا جواب نہ دیا جائے بلکہ زبان سے جواب دینے پر پابندی ہے جیسا کہ حافظ ابنحجر رحمۃ اللہ علیہ نے وضاحت سے لکھا ہے: یہ ضروری نہیںکہ سلام کا جواب دوران نماز اشارہ سے ہی دیا جائے ۔ کیونکہ یہ تو ایک رخصت ہے اگر کوئی اس فرضکی ادائیگی کو سلام پھیرنے تک مؤخر کر دے تو بھی جائز ہے ، سلام پھیرنے کے بعد وہ زبان سے اس کا جواب دے دے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو سلام پھیرنے کے بعد جواب دیا تھا اور فرمایا تھا کہ میںدوران