کے فوت شدہ روزوں کی قضا ہو تی تھی لیکن میں ماہ شعبان میں انہیںرکھا کر تی تھی۔ ‘‘[1]حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:اس حدیث کے پیش نظر رمضان کے فوت شدہ روزوںکی قضا کو مؤخر کیا جا سکتا ہے یہ تاخیر کسی عذر کی بنا پر ہو یا کسی عذر کے بغیر تاخیر ہو ۔[2]لیکن بہتر ہے کہ فوت شدہ روزوںکی قضا میںتاخیر نہ کرے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’یہی وہ لوگ ہیںجو بھلائی کے کاموںمیں جلدی کر تے ہیں اور ان کی طرف دوڑ جا نے والے ہیں۔‘‘[3]فوت شدہ روزوںکی قضا مسلسل ضروری نہیںکیونکہ ارشاد باری تعالیٰہے :’’تو وہ دوسرے دنوںمیں اس کی گنتی پوری کرے۔‘‘[4]اللہ تعالیٰنے فوت شدہ روزوںکی گنتی پورا کر نے کا حکم دیا ہے، ان میں تسلسل ضروری نہیں۔ چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’متفرق طور پر روزے رکھنے میںکوئی حرج نہیں ۔‘‘[5]امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے اس معلق روایت کو صحیح سند کے ساتھ پیش کیا ہے۔[6]حضرت انس رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں کہ اگر چاہے تو انہیںمسلسل رکھ لے اور اگر چاہے تو متفرق طور پر رکھ لے۔ [7]اس سلسلہ میںحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے جو بیان کیا جا تا ہے کہ فوت شدہ روزوںکو مسلسل رکھنا چاہیے وہ سند کے اعتبار سے صحیح نہیں۔ (مغنی، ص ۴۳،ج۳)واللہ اعلمروزہ کے لیے مانع حیض گو لیوںکا استعمالسوال: اکثر دین دار خواتین رمضان المبارک میںمانع حیضگولیاںاستعما ل کرتی ہیںتاکہ رمضان میں مکمل ماہ کے روزوںکی سعادت حاصل کر سکیں، کیا کتاب و سنت کی روشنی میںایسا کرنا جائز ہے ؟جواب: اگر کو ئی عورت رمضان میںحالتِایام میںہے تو اس پر روزہ ترک کرنا لازم ہے ۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’کہ جب عورت حالتِحیض میںہوتی ہے تو نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ ہی روزہ رکھتی ہے ، یہ اس کے دین کا نقصان ہے۔ ‘‘[8]امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث پر بایں الفاظ عنوان قائم کیا ہے :’’حائضہ عورت کو روزہ اور نماز چھوڑ دینا چاہیے۔ ‘‘ اس کے علاوہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرما تی ہیں :’’ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میںجب حیض آتا تو ہمیں روزہ قضا کرنے کا حکم دیا جا تا اور نماز کی قضا کا نہیںکہا جا تا تھا۔ ‘‘[9]ان احادیثسے معلوم ہو تا ہے کہ حائضہ عورت پر ماہ رمضان میں روزہ رکھنا ضروری نہیں بلکہ روزہ ترک کر نا واجب ہے اور