ان دلائل سے معلوم ہوا کہ اسلام کے نزدیک مسلمانوں میں رنگ نسل یا خاندان و قبیلہ کی بنیاد پر تفریق وجہ فضیلت نہیںہے، اسلام میں اللہ کے ہاں فضیلت صرف تقویٰ و پرہیزگاری ہے۔ آخر میں ہم سائلہ کو یہ وصیت کرتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل سے کام لے اور کوئی ایسا اقدام نہ کرے جو خاندان کے لئے باعث ننگ و عار ہو ، اس کے ساتھ اللہ تعالیٰسے دعا بھی کرتے رہنا چاہیے ، امید ہے کہ اللہ تعالیٰآپ کو ضرور ایسا رفیق سفر عطا فرمائے گا جو آپ کے لئے اللہ کی اطاعت میں مدد گار و معاون ثابت ہو۔ ( واللہ اعلم)بیوہ عورت کا ولی کے بغیر نکاح کرناسوال:ہمارے پڑوس میں ایک بیوہ ہے ، اس کے والد عقد ثانی کے متعلق تذبذب کا شکار ہیں، اس نے کسی سے مسئلہ پوچھا تو بتایا گیا کہ بیوہ خود مختار ہے، اس کے ولی کی اجازت ضروری نہیںہے، اس نے خفیہ طور پر کسی سے نکاحکر لیا، نکاح کے وقت وہاں صرف نکاح خواں، دولہا، وہ خود اور ایک اور آدمی موجود تھا ، کیا یہ نکاح درست ہے؟ وہ خود بھی پریشان ہے کہ اس کے والد کسی دوسری جگہ شادی کرنا چاہتے ہیں ، کیا دوسری جگہ پر نکاحکرنا، نکاح پر نکاح تو نہیںہو گا، کتاب و سنت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں؟جواب: دین اسلام میں کوئی بھی مسلمان عورت اپنے نکاحکا معاملہ از خود طے نہیںکر سکتی خواہ وہ بیوہ ہی کیوں نہ ہو، بلکہ اس کے نکاح کا معاملہ اس کے ولی کی وساطت ہی سے انجام پائے گا۔ احادیث میں اس امر کی صراحت ہے کہ ولی کے بغیر نکاحنہیں ہوتا۔ چنانچہ حضرت ابو موسیٰاشعری، حضرت عبد اللہ بن عباس، حضرت جابر بن عبد اللہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ولی کے بغیر نکاح صحیحنہیںہے۔‘‘[1]حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس عورت نے بھی اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تو وہ نکاحباطل ہے، وہ نکاح باطل ہے، وہ نکاح باطل ہے۔‘‘[2]حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی عورت ، کسی دوسری عورت کا نکاح نہ کرے اور نہ کوئی عورت خود اپنا نکاحکرے۔ ‘‘[3]اس حدیثکے پیش نظر ولایت کے لئے مرد کو ضروری قرار دیا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ باپ کے بجائے ماں ولی نہیںبن سکتی اور نہ کوئی لڑکی از خود اپنا نکاح کر سکتی ہے۔ اگر باپ نہیںہے تو چچا یا بھائی وغیرہ ولی بنے گا، اگر کوئی بھی نہیںہے تو حاکم وقت یا قاضی اس کا ولی ہو گا۔ بہر حال اسلام کی تعلیمات میںبڑا توازن ہے کہ جن والدین نے لڑکی کو پالا پوسا، اس کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا ، وہ نکاح میں بنیادی کردار ادا کرنے کے حقدار ہیں، ان کی رضا مندی کے بغیر لڑکی کی شادی ناجائز ہے۔ دوسری طرف والدین کو لڑکی پر جبر کرنے اور اس کی رضا مندی حاصل کئے بغیر اس کی شادی کرنے سے منع کیا گیا ہے، جن روایات میںبیوہ کو خود مختار کہا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے ہونے والے خاوند کا انتخاب کرنے میں خود مختار ہے، اس کا مطلب قطعاً یہ نہیںہے کہ وہ اپنا نکاح کرنے میں خود مختار ہے۔