دے گا جہاںاسے وہم و گمان بھی نہیںہو گا۔ ‘‘[1]بہر حال صورت مسؤلہ میں ایسے کام پر اجرت لینا جائز ہے اور شرعاً اس کی گنجائش موجود ہے ، اگرچہ بہتر یہ ہے کہ اس سے احتراز کیا جائے۔ (واللہ اعلم)سونے کا ادھار کاروبار کرناسوال: کیا سونے کا کاروبار ادھار میں کرنا جائز ہے ، اس میںاگر کوئی شرعی قباحت ہے تو اس کی وضاحت کریں۔ جواب: کاروبار کی دو صورتیںہوتی ہیں: 1اشیا کا باہمی تبادلہ 2 قیمت ادا کر کے خرید و فروخت کرنا اشیا کے باہمی تبادلہ کی مزید دو صورتیں حسب ذیل ہیں :1 ایک ہی جنس کی دو اشیا کا تبادلہ ۔ اس کے جائز ہونے کے لیے دو شرطیں ہیں: ایک یہ کہ دونوںبرابر، برابر ہوں اور دوسری یہ کہ نقد بنقد سودا ہو۔ جیسا کہ حدیث میں’’سونا، سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے ، یہ تمام اشیا برابر برابر اور نقد بنقد فروخت کی جائیں، جو زیادہ لے یا زیادہ دے تو اس نے سودی کاروبار کیا ، سود لینے والے یا دینے والے دونوںگناہ میںبرابر ہیں۔[2]2 مختلف اجناس کی دو اشیا کا تبادلہ ۔ اس کے جائز ہونے کی شرط یہ ہے کہ نقد بنقد سودا ہونا چاہیے البتہ اس میںکمی بیشی جائز ہے۔ حدیث میں ہے: ’’اگر اجناس مختلف ہوں تو پھر جس طرح چاہو فروخت کرو مگر یہ سودا نقد بنقد ہونا چاہیے ۔ [3]سونے کا کاروبار اگر باہمی تبادلہ کی صورت میںہے تو ناجائز ہے ہاںاگر نقدی کی صورت میںقیمت ادا کر کے خرید و فروخت کرتا ہے تو جائز ہے، جس طرح دوسری اشیا ءمیں ادھار ہو سکتا ہے۔ (واللہ اعلم)نئے نوٹ لینے کے لیے زائد رقم دیناسوال: اسٹیٹ بینک کے ملازمین کرنسی کے نئے نوٹ تبدیل کرنے کے زائد پیسے لیتے ہیں، کیا شرعی طور پر ایسا کیا جا سکتا ہے ؟جواب: ایک ملک کے کرنسی نوٹوں کا تبادلہ مسا وات اور برابری کی بنیاد پر کرنا جائز ہے کیونکہ نئے اور پرانے نوٹوں کی حیثیت اور مالیت ایک ہی ہوتی ہے۔ اس کے برعکس اگر نئے نوٹوں کا لحاظ رکھتے ہوئے کمی بیشی کے ساتھ تبادلہ کیا جائے تو ایسا کرنا شرعاً ناجائز ہے، شریعت نے اسے صریح سود قرار دیا ہے۔ مثلاً ۱۱۰ روپے کے عوض ۱۰۰روپے کے نئے نوٹ لینا جائز نہیںہو گا ، کیونکہ یہ ایک ہی جنس کے تبادلہ میںکمی بیشی کرنا ہے جس کی اسلام نے اجازت نہیں دی ۔ چنانچہ حدیث میںہے کہ ایک ہی قسم کی کھجوروں کو دوسری قسم کی کھجوروں کے ساتھ اضافہ سے تبادلہ کرنا ناجائز ہے۔ [4]بلکہ ایک روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے صریحسود قرار دیا ہے ۔[5] چنانچہ جہاں مقدارکا اعتبار ہوتا ہے