ہمارے رجحان کے مطابق کسی مالدار سے قرض لے کر اپنے باپ کی رہائی دلائی جا سکتی ہے لیکن اس رہائی کے لیے سود پر قرضلینا شرعاً درست نہیںہے ، ایسی صورت میں بہتر یہی ہےکہ دو سال تک مزید قید بر داشت کر لی جائے لیکن اس حرام کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ (واللہ اعلم)بینک سے مالی معاملات کرناسوال: میرے ایک دوست کی پراپرٹی کروڑوں روپے مالیت کی ہے لیکن وہ مستقبل میں اس کے مصرف میںنہیں آسکتی ، وہ اسے فروخت کرنا چاہتا ہے لیکن جب بھی کسی سے اس زمین کی فروخت کا معاملہ شروع کیا جا تا ہے تو والدین درمیان میںحائل ہو جا تے ہیں، کیا وہاس زمین کے عوض بنک سے قرضہ لے سکتا ہے، جبکہ اس کا قرضکی ادائیگی کا کوئی پروگرام نہیں بلکہ اس کی نیت ہے کہ نا دہندہ ہو نے کی صور ت میں بنک خود ہی اسے فروخت کرنے کا مجاز ہو گا ، کیا ایسا کرنا نا جائز ہے ، کتاب و سنت کی روشنی میں میرے دوست کی راہنمائی کریں۔ جواب: آدمی جس چیز کا مالک ہو وہ اس میں تصرف کر نے کا مختارہے، اسے فروخت کرے یا کسی کو ہبہ کر دے ، کسی کو درمیان میںحائل نہیںہو نا چاہیے، لیکن والدین اپنی اولاد کے خیر خواہ ہو تے ہیں ، ان کی صوابدیدی رائے کویوںہی رد نہیںکیا جا سکتا، لڑکے کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ بیٹھے اور ان سے مشاورت کرے، انہیںقائل کرے کہ مستقبل قریب میںیہ پراپرٹی میرے کسی کام نہیںآ سکتی ، اگر اسے فروخت کر دیا جائے تو حاصل ہو نے والی رقم سے کاروبار کیا جا سکتا ہے اور اس سے نفع حاصل ہو نے کی امید بھی کی جا سکتی ہے۔ بہر حال والدین کو قائل کیا جا سکتا ہے ، یہ مسئلہ کوئی ایسا نہیںہے جو حل نہ ہو سکے۔ اگر والدین اس پر آمادہ نہ ہوں تو ان کے موقف پر ٹھنڈےدل سے غور کر لیا جائے ، اگر اسے فروخت کیے بغیر کوئی اور چارہ نہیں ہے تو کسی بھی پراپرٹی ڈیلر کے ذریعے اسے فروخت کیا جا سکتا ہے ، امید ہے کہ یہ کام والدین کی نا فرمانی کے زمرے میںنہیں آئے گا لیکن بنک کے ساتھ حیلہ گری کر نے کی شرعاً اجازت نہیںہے کہ وہ بینک سے اس پراپرٹی کے عوض قرض لے اور قرضواپس کر نے کی نیت نہ ہو ، شرعی طور پر اس نیت سے قرضلینا جائز نہیںہے ، ہمارا تو یہ موقف ہے کہ بنک کے ساتھ اس طرح کا مالی معاملہ کرنا جائز نہیںہے کیونکہ بنک کی بنیاد سود لینے اور سود دینے پر ہے، پاکستان میں تمام بنک حکومتی بنک، یعنی سٹیٹ بنک کے ممبر ہو تے ہیں اور حکومتی بنک آگے عالمی بنک یعنی ورلڈ بنک کے ممبر ہو تے ہیں اور سودی کاروبار کر تے ہیں ۔ سودی معاملات میں ان سے تعاون کرنا یا ان سے قرض لینے سے یا انہیں قرضدینے کا معاملہ کرنا محل نظر ہے ، ارشاد باری تعالیٰ ہے : ’’نیکی اور پر ہیز گاری کے معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرو لیکن گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموںمیں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔ ‘‘[1] لہٰذا ہمارا رجحان یہ ہے کہ بنک سے بامر مجبوری تو کوئی مالی معاملہ کیا جا سکتا ہے لیکن اگر اس کے بغیر گزارہ ہو سکتا ہے تو بنک کے ساتھ مالی معاملات کرنے سے اجتناب کیا جائے۔