روزہ و اعتکافبحالتِ روزہ آنکھوںمیں دوائی ڈالناسوال: روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنا یا سرمہ لگانا کیا حکم رکھتا ہے ، اس سلسلہ میں ایک روایت بیان کی جا تی ہے کہ روزہ دار کو سرمہ نہیںلگانا چاہیے، اس کی کیا حیثیت ہے ، کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔ جواب: روزے کی حالت میںآنکھ میں دوائی ڈالی جا سکتی ہے اور سرمہ بھی لگایا جا سکتاہے۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت روزہ اپنی آنکھوںمیں سرمہ لگایا۔ [1]اس حدیث سے واضح طور پر دوران روزہ دار کو سرمہ لگا نے کا جواز نکلتا ہے ، اگر چہ بعض محدثین نے اسے ضعیف قرار دیاہے، اس کے باوجود کسی صحیح حدیث سے یہ ثابت نہیں ہو تا کہ سرمہ لگا نے سے روزہ ٹوٹ جا تاہے۔ اس کی ممانعت کے متعلق ایک حدیث بیان کی جا تی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روہ دار کو سرمہ لگا نے سے اجتناب کر نے کی تلقین کی ہے۔ [2]لیکن اس حدیث کے متعلق ا صلی اللہ علیہ وسلم امام ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ نے وضاحت کی ہے کہ امام یحییٰ بن معین رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ سے کہا : ’’یہ حدیث ضعیف ہے۔ ‘‘[3] بہر حال روزہ دار کو آنکھ میںدوائی ڈالنے اور سرمہ لگا نے کی اجازت ہے ، اس کے متعلق کوئی ممانعت احادیث میںنہیں ہے۔ (واللہ اعلم)احتیاطاً افطاری میں تاخیرسوال: کچھ لوگ احتیاط کے طور پر سورج غروب ہو نے کے بعد چند منٹ تاخیر سے روزہ افطار کر تے ہیں، اس قسم کی احتیاط کا شرعاً کیا حکم ہے ؟جواب: سورج غروب ہو نے کے بعد روزہ جلدی افطار کرنا ایک پسندیدہ عمل ہے ، ایسے حالات میں احتیاط کر نے کی چنداںضرورت نہیںہے۔ چنانچہ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میںیہ عمل ایک دوسرے انداز سے بیان ہوا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’ لوگ روزہ افطار کر نے میںجب تک جلدی کر تے رہیںگے دین ہمیشہ غالب رہے گا کیونکہ یہودی اور عیسائی روزہ تاخیر سے افطار کر تے ہیں۔[4]ان احادیث کے پیش نظر سورج غروب ہو نے کے بعد روزہ جلدی افطار کرنا چاہیے، مزید احتیاط کی شرعاً کوئی گنجائش نہیںہے۔ (واللہ اعلم)