پہلے بیدار ہو جائے تو دودو رکعت کر کے مزید نوافل پڑھ سکتا ہے مگر وتر دوبارہ نہ پڑھے۔ (واللہ اعلم) دورانِ نماز وساوس کا آناسوال: مجھے دوران نماز بہت برے برے خیالات اور وسوسے آتے ہیں کوشش کے باوجود ان سے نجات نہیںملتی ، آپ اس سلسلہ میںکوئی کامیاب علاج بتائیںتاکہ میں دوانِنماز ان خیالا ت و وساوس سے محفوظ رہ سکوں۔ جواب: ابلیس لعین نے مختلف شیاطین کو گمراہی پھیلانے کے لیے ذمہ داریاں سونپی ہیں، دوران نماز ، نمازی کو خیالات میںمصروف کرنے کے لیے ایک شیطان تعینات ہے جس کا نا م خنزب ہے ، اس کا کام دوران نماز وسوسہ اندازی کرنا ہے۔جیسا کہ حضرت عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! شیطان میرے اور میری نماز نیز قرأت کے درمیان حائل ہو کر میری نماز خط ملط کر دیتا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کام کے لیے ایک شیطان مقرر ہے جس کا نام خنزب ہے، جب تم اس کی وسوسہ اندازی محسوس کرو تو تم اس وقت اعوذ باللہ پڑھ لیا کرو اور اپنی بائیںجانب تین بار تھو تھو کر دیا کرو۔ وہ کہتے ہیں کہ میںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ہدایت پر عمل کیا تو اللہ تعالیٰنے مجھے شیطان کی وسوسہ اندازی سے نجات دے دی۔ [1]صورت مسؤلہ میںبھی سائل اسی قسم کے حالات سے دو چار ہے، اسے چاہیے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے مطابق عمل کرے، ان شا اللہ وسوسہ اندازی اور برے خیالات ختم ہو جائیں گے۔ بہر حال نمازی کے لیے ضروری ہے کہ وہ وساوس سے بچتے ہوئے ان کے خلاف جنگ لڑے اور کثرت سے تعوذ باللہ پڑھے ارشاد باری تعالیٰہے :’’اور اگر شیطان کی طرف سے آپ کو کوئی وسوسہ آنے لگے تو فوراً اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو، وہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے۔ ‘‘[2]شیطان کی وسوسہ اندازی کو اللہ تعالیٰنے بطور خاص بیان کیا ہے بلکہ انسان کو گمراہ کرنے کا سب سے بڑا ہتھیار اور اس کا طریقہ واردات ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰفرماتا ہے :’’آپ کہہ دیں، میںلو گوںکے پر ور دگار کی پناہ میںآتا ہوں، لو گوںکے مالک اور ان کے معبود کی پناہ میںآتا ہوں ، وسوسہ ڈالنے والے ، پیچھے ہٹ کر دوبارہ عمل کرنے والے کی برائی سے وہ جو لو گوںکے سینوںمیںوسوسہ اندازی کر تاہے ۔ [3]نمازی کو چاہیے کہ وہ ابلیس کے خلاف اس طریقہ واردات سے نبرد آزما رہے اور اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے کیونکہ تنہا نمازی اس کا مقابلہ نہیںکر سکتا۔ (واللہ اعلم )اللہ تعالیٰکا شکریہ ادا کرنے کے لیے سجدہ کرنا سوال: اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی نعمت کے حاصل ہونے یا کسی مصیبت سے چھٹکارے کے وقت اکیلا سجدہ کرنا شرعاً کیسا ہے؟