اس کے ہاتھ میںپانی پینے کا برتن ہو تا کہ وہ اسے نوش کرے، اس دوران اذان شروع ہو جا تی ہے تو وہ کیا کرے ؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:ہمیںبتایا گیا ہے کہ ایسی حالت میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پینے کی اجازت دے دی۔[1] ایسی حالت میں تھوڑا بہت کھانا اور پانی پینے کی اجازت ہے مگر چائے کی طرحمشروب کی چسکیاںلینا درست نہیںہے اور نہ ہی ایسی حالت میں سگریٹ کے کش بھرنا جائز ہے۔ (واللہ اعلم)افطاری کے وقت کھانے پینے میںلگے رہناسوال: افطاری کے وقت بعض لوگ کھانے میںاس قدر مگن رہتے ہیں کہ وہ نماز مغرب کی ادائیگی میںبہت دیر کر دیتے ہیں ، اس عمل کی شرعاً کیا حیثیت ہے ؟جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے کیونکہ جو روزہ انسان کے لیے واجبات چھوڑنے کا باعث ہو وہ بھوک اور پیاس کے علاوہ کچھ فائدہ نہیںدیتا، جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کچھ روزہ داروں کوروزے سے بھوک کے علاوہ اور کچھ نہیںملتا اور بعض قیام والوںکو قیام سے بیداری کے سوا کچھ نہیںملتا۔ [2]اس بنا پر ہمیں چاہیے کہ افطاری کے وقت نماز با جماعت بر وقت ادا کر نے کا اہتمام کریں۔ ہمارے رجحان کے مطابق بہتر یہی ہے کہ نماز مغرب سے پہلے روزہ کھولتے وقت پھل اورمشروبات وغیرہ سے افطاری کر لی جائے پھر جماعت کے ساتھ نماز مغرب ادا کی جائے ، اس کے بعد تسلی سے کھانا کھایا جائے، ہاںاگر بھوک سخت لگی ہو جس کی وجہ سے نماز میں خشوع خضوع کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہو تو نماز مغرب سے پہلے کھانا کھایا جا سکتا ہے لیکن تین باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ 1 نماز مغرب کے وقت کاخیال رکھا جائے ، ایسا نہ ہو کہ کھانا کھاتے کھاتے اس کا وقت بھی فوت ہو جائے۔2 کھانا وغیرہ تیار ہو ، اس کے تیار ہو نے کے انتظار میں وقت ضائع نہ کیا جائے۔3 پھر تیار شدہ کھانا سامنے آجائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’ جب رات کا کھانا سامنے آجائے تو نماز مغرب سے پہلے کھانا کھا لو اور اس سے فراغت میں جلدی سے کام نہ لو۔[3]ان شرائط کی موجودگی میں نماز مغرب سے پہلے کھانا کھایا جا سکتا ہے بصورت دیگر افطاری کے بعد تسلی کے ساتھ نماز مغرب ادا کی جائے اور اس کے بعد آرام و سکون سے کھانا کھایا جائے۔ (واللہ اعلم)ترک کردہ روزوں کی قضا کاطریقہسوال: رمضان المبارک میں جو روزے کسی عذر کی وجہ سے ترک ہو جائیں ، انہیںبعد میںمسلسل رکھنا چاہیے یا انہیںمتفرق طور پر رکھا جا سکتا ہے ؟ اس کے متعلق کتاب و سنت کی روشنی میںوضاحت فرمائیں۔