ہے کہ تشہد کے بغیر ہی سلام پھیر دیا جائے۔ چنانچہ آپ نے صحیح بخاری میں ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے :’’شخص سجدہ سہو کے بعد تشہد نہیںپڑھتا۔ ‘‘[1]پھر آپ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ اور جناب حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ وہ سجدہ سہو کے بعد تشہد نہیںپڑھتے تھے اور حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بھی سجدہ سہو کے بعد تشہد نہ پڑھنے کے قائل تھے۔ بہر حال کسی صحیح حدیث میںسجدہ سہو کے بعد تشہد پڑھنے کا ذکر نہیںاور جن روایات میںتشہد کا ذکر ہے وہ صحیحاور قابل حجت نہیں۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک مر فوع روایت بھی ذکر کی ہے جس میںسجدہ سہو کے بعد تشہد پڑھنے کا ذکر نہیں۔ [2]اس حدیثکے بعد مسلمہ بن علقمہ کا بیان ہے کہ میںنے امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ سے عرضکی کہ کیا سجدہ سہو کے بعد تشہد ہے ؟ انھوںنے فرمایا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث میں تشہد کا ذکر نہیں ، لیکن اشعث بن عبد الملک کی روایت میں تشہد پڑھنے کا ذکر ہے۔[3]روایت میں اضافہ کو علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے شاذ قرار دیا ہے۔ [4]اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیثمیں بھی تشہد پڑھنا آیا ہے۔[5] لیکن حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے ان ہر دو روایات کو نا قابلِ حجت کہا ہے۔ [6]صحیح روایات میںسجدہ ہائے سہو کے بعد تشہد پڑھے بغیر سلام پھیرنے کا ذکر ہے لہٰذا اسی کو اختیار کرنا چاہیے ، امام ابنتیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس مسئلہ پر سیر حاصل بحث کرنے کے بعد اسی موقف کو اختیار کیا ہے۔[7]سجدہ سہو سلام سے پہلے یا بعد میںسوال: نماز میں بھول چوک کی وجہ سے جو سجدہ سہو کیا جا تاہے وہ سلام پھیرنے سے پہلے ہے یا بعد، اگر بعد میںہے تو کیا دوبارہ سلام پھیرنا ہو گا، اس کے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میںتفصیل سے آگاہ فرمائیں۔ جواب: شریعت کی اصطلاحمیںسہو سے مراد دو سجدے ہیں جو دوران نماز بھول کر کمی بیشی کر دینے یا شک میںپڑجانے کی صورت میںکیے جا تے ہیں، شرعی طور پر اس کے تین اسباب ہیں ۔ 1۔ بھول کر نماز میںکمی کر دینا جیسے نماز ظہر میںچار رکعت کے بجائے دو پر سلام پھیر دیا جائے۔2۔ بھول کر نماز میں اضافہ کر دینا جیسے عصر کی نماز میںچار کے بجائے پانچ رکعت پڑھ دینا۔ 3۔ دورانِ نماز شک و شبہ میںمبتلا ہوجانا کہ تین رکعت پڑھی ہیں یا چار ادا کی ہیں۔ دوران نماز اس قسم کی غلطی معاف ہے تاہم سہو و نسیان کی وجہ سے ہونے والی غلطی کی تلافی کے لیے شریعت نے دو سجدہ ہائے