جواب: نماز کو دین اسلام میںبڑی اہمیت حاصل ہے، اس کی جماعت کے لیے کسی ایسے شخص کا انتخاب کیا جائے جو کم از کم تین بنیادیصفات کا حامل ہو جو حسبِ ذیل ہیں۔ 1۔ اس کا عقیدہ صحیح اور قرآن و حدیث کے مطابق ہو ، کیونکہ مشرک اور کافرکے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً جائز نہیں۔ مشرکین اور کفارکے متعلق ارشاد باری تعالیٰہے :’’ہم ان کے اعمال کا جائزہ لینے کے لیے آئیںتو انہیںبکھرے ہوئے غبار کی طرحبنا دیں۔‘‘[1]اس آیت سے معلوم ہوا کہ مشرکین اور کفار کا کوئی عمل بھی اللہ کے ہاں قبول نہیںہو گا، نماز جیسا اہم عمل کیسے قبول کیا جائے گا، لہٰذا امام کو صحیحالعقیدہ ہونا چاہیے۔ 2۔ قرآن کریم اسے زیادہ یاد ہو اور مخارج وصفات کی خوب رعایت کرنے والا ہو، وہ قرآن کریم کی صحیح لب و لہجے سے تلاوت کرتا ہو، جیسا کہ حدیثمیںہے:’’لو گوںکی امامت وہ شخص کرائے جو کتاب اللہ کو زیادہ پڑھنے والاہو اور اگر قرأت میںبرابر ہوںتو ایسا شخص امامت کرائے جو سنت کا زیادہ علم رکھتا ہو۔ ‘‘[2]3۔ وہ اچھے اخلاق اور صفات ستھرے کر دار کا حامل ہو یعنی وہ لو گوں کو مانوس کرنے والا ہو اور متنفر کرنے والا نہ ہو ۔ کیونکہ اگر کوئی بد اخلاق ہے اور لوگ اس سے بیزار ہیں تو اس کی اپنی نماز محل نظر ہے چہ جائیکہ وہ امامت کا اہل ہو۔ حدیث میںہے کہ تین آدمیوںکی نماز اللہ تعالیٰقبول نہیںفرماتے: پہلا وہ شخص جو امامت کے لیے کسی قوم کے آگے بڑھے لیکن لوگ اسے نا پسند کر تے ہوں۔ [3]اگر مقررہ امام موجود نہ ہو تو اس کا انتظار کرنا چاہیے، اگر وہ دستیاب نہ ہو تو حاضرین میںسے امامت کے فرائض وہ شخص ادا کرے جسے قرآن زیادہ یاد ہو اور وہ مخارج و صفات کا خیال رکھتے ہوئے قرآن کی تلاوت کر تا ہو۔ لیکن امام راتب موجود ہے تو اسے ہی جماعت کرانی چاہیے ، اگرچہ حاضرین میںکچھ افراد اس سے زیادہ قرآن یاد رکھتے ہوں۔ ایسے حالات میںامامت وہی کرائے جو اس کے لیے تعینات ہے، قرآن و حدیث کے متعدد دلائل سے اس کی تائید ہو تی ہے۔ (واللہ اعلم)تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت پڑھناسوال: پہلی اور دوسری رکعت میںفاتحہ کے علاوہ کوئی سورت پڑھنا احادیث سے ثابت ہے، کیا تیسری اور چوتھی رکعت میںفاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورت پڑھی جا سکتی ہے یا صرف قرأت فاتحہ پر اکتفا کر نا ہے۔ جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دورانِ نماز سورۃ فاتحہ کے ساتھ مزید قرآن کریم کی کچھ تلاوت فرمایا کر تے تھے۔ جس کا ثبوت کتب حدیث میں مروی متعدد احادیث سے ملتا ہے، ظہر، عصر اور عشاء کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت پڑھنا بھی جائز ہے ، اس کا ثبوت احادیث میںموجود ہے۔