کے بعد کسی کو نماز پڑھانے کے لیے تعینات کروں پھر خود ان لو گوں کی طرف جاؤں جو نماز میں شریک نہیںہو تے تاکہ انہیں ان کے گھروںسمیت جلا ڈالوں۔ ‘‘[1] ایک روایت میںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اگر یہ بات نہ ہو تی کہ ان کے گھروںمیں عورتیں اور بچے ہیں تو میں ان کے گھروںکو ضرور بھسم کر دیتا ۔‘‘ [2]اس سلسلہ میںایک دوسرے انداز سے بھی سخت وعید آئی ہے کہ ایسے شخص کی نماز نہیںہوتی جو بلا وجہ گھر میںنماز پڑھتا ہے اور نماز با جماعت میں شریک نہیںہو تا ، جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اذان سنے پھر با جماعت نماز ادا نہ کرے تو اس کی کوئی نماز نہیں الا یہ کہ کوئی عذر رکاوٹ بن گیا ہو۔ ‘‘[3]حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’یہ ہمارے مشاہدے کی بات ہے کہ با جماعت نماز سے صرف ایسا منافق ہی پیچھے رہتاتھا جس کا نفاق واضحہو تا تھا ، حتی کہ اگر کوئی آدمی بیمار ہو تا تو وہ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر چلتا اور با جماعت نماز میں شریک ہو تا۔[4]اور جن احادیث میںنماز با جماعت ادا کرنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے ، ان سے یہ معلوم نہیںہوتا کہ اکیلے کی نماز صحیح ہے بلکہ واجب تو ہمیشہ غیر واجب سے اجر میں زیادہ ہی ہو تا ہے۔ البتہ عورتوںپر مسجد میںحاضر ہونا اور با جماعت نماز ادا کرنا فرضنہیں ہے بلکہ ان کا گھر میںنماز ادا کرنا ہی افضل ہے لیکن اگر وہ مسجد میںبا جماعت نماز ادا کرنا چاہیںتو جائز ہے ، اس لیے انہیں روکنا نہیں چاہیے۔ (واللہ اعلم)صلوۃ کسوف میںقرأتسوال: جب سورج یا چاند گرہن لگتا ہے تو اس کی نماز میںقرأت آہستہ ہو یا بآواز بلند احادیث میںاس کے متعلق روایات ملتی ہیں، وضاحت فرمائیں؟ جواب: نماز کسوف با جماعت ادا ہونی چاہیے اور اس میںبآواز بلند قرأت کی جائے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کسوف میںبآواز بلند قرأت فرمائی۔ [5]اس حدیث کے پیش نظر نماز کسوف میں اونچی آواز سے قرأت کی جائے۔ اگرچہ کچھ اہل علم بایں طور فرق کر تے ہیں کہ سورج گرہن کے موقع پر آہستہ اور چاند گرہن کے وقت جہری قرأت کی جائے لیکن یہ فرق احادیث سے ثابت نہیں ، البتہ ایک حدیث میںاشارہ ملتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کسوف میںآہستہ قرأت کی تھی۔ چنانچہ حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے موقع پر ہمیںنماز پڑھائی تو ہمیںآپ کی آواز سنائی نہیں دیتی تھی۔ [6]لیکن یہ حدیث اپنے مفہوم میںصریح نہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے واقعی آہستہ قرأت کی تھی ممکن ہے دور کھڑےہونے کی وجہ سے آپ کی قرأت سنائی نہ دیتی ہو۔ پھر یہ روایت ہی ضعیف ہے جیسا کہ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کو ضعیف ابی داؤد رقم۲۵۳ میں درج کیا ہے۔