راستہ بدلنا عید کے دن ایک راستے سے جانا اور واپسی پر دوسرا راستہ اختیار کرنا بھی مسنون ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے روز آ تے جا تے ہوئے راستہ تبدیل فرماتے تھے۔[1]حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کے لیے جا تے تو واپسی کے لیے دوسرا راستہ اختیار کر تے تھے۔ [2]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کر تے ہوئے عید گاہ آنے جانے کا راستہ الگ الگ ہونا چاہیے۔ نماز عید کے پہلے اور بعد نوافل پڑھنا عید کے دن صرف نماز عید پڑھنے پر اکتفا ء کیا جائے ، عید گاہ میںنماز عید سے پہلے یا بعد میںنفل نہیںپڑھنے چاہئیں۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید کی دو رکعت ہی ادا فرمائیں ، اس سے پہلے نماز پڑھی نہ بعد میں [3]ایک حدیثمیں ہے کہ عید کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر آکر دو رکعت پڑھی تھیں۔ [4]ان دونوںروایات میں تطبیق یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ میں کوئی نوافل نہیںپڑھتے تھے، البتہ گھر واپس آ کر دو رکعت ادا کر تے جن کا نماز عید سے کوئی تعلق نہ ہو تا بلکہ وہ مطلق نوافل ہو تے تھے۔مبارک باد دینا حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت جبیر بن نفیر سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام عید کے دن جب ایک دوسرے سے ملتے تو بایںالفاظ مبارک باد دیتے تھے۔ (تقبل االلّٰه منا و منک) [5]امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی ان الفاظ کا مشروع ہونا بیان کیا ہے۔[6]اس لیے ان الفاظ کے ساتھ ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی جا سکتی ہے البتہ معانقہ کرنا احادیث سے ثابت نہیں۔ کھیل کودعید مسلمانوںکا ایک قومی تہوار ہے لہٰذا اس دن خوشی کا اظہار کرنا، چھوٹے بچوں کا دف بجا کر ایسے اشعار پڑھنا جو اسلامی رواج کے منافی نہ ہوں، جائز ہیں۔ اسی طرح ایسا کھیل کود جو جنگی مشقوںپر مشتمل ہو اور جسمانی صحت کے لیے بھی مفید ہو ، جائز ہے جیسا کہ عید کے دن اہل حبشہ کا جنگی مشق کرنا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں انہیںدیکھنا احادیث میںآیا ہے۔ عمومی آدابعیدین کے کچھ عمومی آداب حسب ذیل ہیں