آنے دے اور اگر شادی شدہ نہیںتو اپنے والد کے ساتھ ہی رہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہے کہ وہ رزق حرام سے بچنے کی کوئی سبیل پیدا فرمائے۔ (واللہ اعلم)اسٹیٹ بینک میںملازمت کرناسوال: کیا اسٹیٹ بینک میںملازمت کرنا بھی ایسے ہی ناجائز ہے جس طرح دیگر کمرشل بینکوں میںناجائز ہے، وضاحت کریں۔جواب: ہمارے ہاں اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جو اپنے لیے خود ہی قواعد و ضوابط وضع کرتا ہے ، حکومت کے تمام مالی معاملات کو کنٹرول کرنا اور ان کا حساب رکھنا اسی کے ذمے ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر بھی اس کے پاس ہوتے ہیں اور ملکی کرنسی جاری کرنا بھی اسی کے دائرہ اختیار میںہے۔ یہی بینک قرضوں پر شرح سود کا اعلان کرتا ہے، دیگر تما م کمرشل بینک اس کی تعین کر دہ شرحسود کے مطابق کام کرنے کے پابند ہو تے ہیں۔ نیز حکومتی معاملات چلانے کے لیے جو رقم درکار ہوتی ہیں وہ رقم بھی یہی اسٹیٹ بینک جاری کر تا ہے اور اس پر وہ سود بھی وصول کرتا ہے ۔ بہر حال یہ بینک بھی سودی معاملات سے خالی نہیں بلکہ دوسرے بینکوںکے لیے سودی پالیسی یہی اسٹیٹ بینک وضع کرتا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ سود کی لپیٹ میں درج ذیل قسم کے لوگ آتے ہیں۔ 1۔سود دینےو الا2۔سود لینے والا3۔سود لکھنے والا4۔سودی معاملات میں گواہ بننے والا۔ یہ لوگ تو بلا واسطہ سود کی لپیٹ میں آتے ہیں، چنانچہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے، سود دینے والے، کھاتے بنانے والے اور سودی معاملات پر گواہ بننے والے، سب پر لعنت فرمائی ہے ، نیز فرمایا کہ یہ سب لوگ گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔ [1]بینک میںکام کرنے والے کچھ لوگ بالواسطہ طور پر اس لعنت زدہ زندگی کی لپیٹ میںآتے ہیںمثلاً بینک کو سہولیات فراہم کرنے والے چوکیدار اور درجہ چہارم کے ملازمین وغیرہ۔ اس بنا پر ہمارا رجحان یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اس شعبہ میںملازمت نہ کی جائے جو سودی کاروبار یا سودی پالیسی وضع کرنے سے متعلق ہے البتہ دیگر شعبہ جات مثلاً نوٹ چھاپنے کے شعبہ میںملازمت کر لی جائے تو چنداںحرج نہیں۔ بہتر ہے کہ زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لیے کوئی اور ذریعہ تلاش کر لیا جائے۔ (واللہ اعلم)اسلامی بینک میںملازمت کرناسوال: کیا کسی بھی اسلامی بینک میںکسی بھی نوعیت کی ملازمت کی جا سکتی ہے، اگر ملازمت اس شرط پر ہو کہ ملازم ، بینک کے غیر شرعی معاملات میںدخل اندازی نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی قسم کا ناجائز ’’پرافٹ ‘‘ لے گا تو کیا پھر بھی ناجائز ہے؟جواب: ہمارے رجحان کے مطابق کوئی بینک بھی سودی معاملات سے محفوظ نہیں خواہ وہ اپنے نام کے ساتھ ’’اسلامی‘‘ ہونے کا لیبل ہی کیوںنہ لگا لے۔ کیونکہ ہمارے ملک پاکستان میں جتنے بینک ہیں وہ حکومتی بینک (اسٹیٹ بینک) کے ماتحت