اس آیت سے ضمناً یہ معلوم ہوتا ہے کہ امام کو کھڑے ہو کر خطبہ دینا چاہیے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زندگی بھر یہی معمول تھا اور آپ کا یہ معمول وجوب پر دلالت کر تا ہے جیسا کہ جمہور اہل علم کا موقف ہے کہ خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر دینا چاہیے ، اس سلسلے میں چند احادیث حسب ذیل ہیں:1 حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ دینے کی کیفیت بیان کر تے ہوئے فرما تے ہیں :’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر ارشاد فرما تے تھے پھر بیٹھ جا تے پھر کھڑے ہو تے جیسا کہ اب تم لوگ کر تے ہو۔ ‘‘[1]امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث پر ان الفاظ سے عنوان قائم کیا ہے :’’ کھڑے ہو کر خطبہ دینا۔ ‘‘[2]حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیںکہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دے رہے تھے کہ آپ کے سامنے ایک آدمی کھڑا ہوا، اس نے عرضکیا یا رسول اللہ ! ہمارے مال مویشی قحط سالی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں آپ بارش کی دعا فرمائیں۔ [3]حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑےہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے اور جو شخص یہ بات کرے کہ آپ نے بیٹھ کر خطبہ دیا ہے ، اس نے جھوٹبولا ہے۔[4]حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لائے تو انھوںنے دیکھا کہ عبد الرحمن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ جمعہ دے رہا ہے ، آپ نے دیکھ کر فرمایا: اس خبیث کو دیکھو، یہ بیٹھ کر خطبہ دیتا ہے جب کہ اللہ تعالیٰنے قرآن مجید میں فرمایا ہے :’’جب انھوں نے خرید و فروخت یا کھیل تماشا دیکھا تو اس کی طرف بھاگ نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑا ہوا چھوڑ گئے۔ ‘‘[5]حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے مذکورہ آیت کریمہ سے کھڑے ہو کر خطبہ دینے کا استدلال کیا ہے اور بیٹھ کر خطبہ دینے والے کو سخت الفاظ کہے ہیں۔ ان دلائل سے معلوم ہو تا ہے کہ جمعہ کے دن خطبہ کھڑے ہو کر دینا چاہیے، ہاں اگر کوئی عذر ہو تو بیٹھ کر دیا جا سکتا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پیٹ کی چربی اور گوشت زیادہ ہو گیا تو انھوںنے بیٹھ کر خطبہ دیا۔ [6]اس حدیث میں عذر کی وضاحت ہے، اگر خطیب بیمار ہے یا ضعیف و نا تواںہے تو بالاتفاق بیٹھ کر خطبہ دیا جا سکتا ہے بصورت دیگر کھڑے ہو کر خطبہ دینا واجب ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دائمی عمل اس پر دلالت کر تا ہے۔ (واللہ اعلم)شب عیدین میں خصوصی عبادتسوال: اہل حدیث مجریہ ۲۶ اگست عید الفطر ایڈیشن میں ص ۹ پر عید الفطر کے عنوان سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں شب عید کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے اور اس رات مسلمانوںکو نفل ، تلاوت قرآن اور شب بیداری کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میںکئی ایک احباب نے ہم سے رابطہ کیا کہ اس رات کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ کیونکہ اس سلسلہ میںجو احادیث بیان کی گئی ہیں وہ انتہائی ضعیف بلکہ بے اصل اور موضوع ہیں۔ مجھے بیان کر دہ احادیث کی حیثیت بیان کر نے کے لیے از خود نوٹس لینا پڑا تاکہ ہمارے مؤقر جریدہ اہل حدیث کی یکجہتی مجروح نہ ہو کیونکہ اس میںمتعدد مرتبہ اس کے متعلق ہمارافتویٰ شائع ہو چکا ہے کہ