چنانچہ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ’’اگر فرائض میں اس طرحمشروع ہو تا تو آپ فرائض میںبھی ایسا ضرور کر تے، اگر آپ نے فرائضمیں ایسا کیا ہو تا تو احادیث میںضرور منقول ہو تا، جب منقول نہیںتو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرائض میںایسا نہیںکیا۔[1]بہر حال ہمارے رجحان کے مطابق نوافل ادا کر تے ہوئے آیت رحمت پڑھتے وقت اللہ تعالیٰ کی رحمت کا سوال کیا جا سکتا ہے ، فرائضمیں ایسا کرنے کی گنجائش نہیں۔ (واللہ اعلم) نماز عشا کے بعد تا دیر باتیں کرناسوال: ہمارے گھر میںیہ عادت ہے کہ عشا کی نماز پڑھنے کے بعد باتوںمیںلگے رہتے ہیں بعضدفعہ صبحکی نماز باجماعت ادا نہیںہو تی، کہا جا تا ہے کہ اس کے متعلق شرعی طور پر کوئی پابندی نہیں، کتاب و سنت کے حوالے سے وضاحت فرمائیں۔جواب: نماز عشا کے بعد دعوت دین یا مسلمانوںکی فلاح و بہبود کے متعلق باتیںکرنے میںکوئی حرج نہیں لیکن عمومی طور پر نماز عشاء کے بعد با توںمیںمصروف رہنا نا پسندیدہ عمل ہے ۔ چنانچہ حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشا سے پہلے نیند اور اس کے بعد باتیں کرنے کو نا پسند فرما تے تھے۔[2]امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں اس امر کو ثابت کیا ہے کہ رات عشاء کے بعد علمی مجالس قائم کی جا سکتی ہیں، دوسروںکو وعظ و نصیحت بھی کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے ایک حدیث سے استدلال کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات نماز عشاء کے بعد اپنی بیوی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے کچھ دیر باتیں کیں اور پھر سو گئے۔[3]کتاب العلم میںاس کے متعلق انھوںنے متعدد عنوانات بھی قائم کیے ہیں۔ (واللہ اعلم )دو آدمی نماز با جماعت پڑھیں تو مقتدی کہاں کھڑا ہو؟سوال: ہمارے ہاںاکثر دیکھاجا تا ہے کہ جب دو آدمی نماز با جماعت پڑھتے ہیں تو امام کے ساتھ کھڑا ہونے والا مقتدی اس سے ذرا پیچھے ہٹ کر کھڑا ہو تا ہے تاکہ امام اور مقتدی میںکچھ فرق بر قرار رہے، امام کے بالکل برابر کھڑا نہیںہو تا، اس کے متعلق وضاحت درکار ہے۔ جواب: جب دو آدمی نماز با جماعت ادا کریں تو مقتدی کو امام کے دائیں جانب کھڑا ہونا چاہیے اور اسے پیچھے ہٹ کر نہیں بلکہ بالکل اس کے برابر کھڑا ہونا چاہیے ، جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے :’’ جب دو آدمی نماز باجماعت پڑھیں تو مقتدی کو امام کے برابر دائیں جانب کھڑا ہونا چاہیے۔ ‘‘[4]حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ اس کا مطلب بیان کر تے ہوئے لکھتے ہیںکہ مقتدی کو امام کے برابر کھڑا ہونا چاہیے ، اس کے آگے یا پیچھے کھڑا نہیںہونا چاہیے۔ اس بات پر امام نخعی رحمۃ اللہ علیہ کے علاوہ تمام اہل علم کا اتفاق ہے۔ [5]