جواب: قرآن و حدیث کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اعتکاف مسجد میں ہو تا ہے ، اس حکم میںمرد اور عورتیں سب برابر ہیں۔ گھر میںاعتکاف کر نے کی قرون اولیٰ میںکوئی نظیر نہیںملتی ۔ ہمارے رجحان کے مطابق اگر حالات ساز گار ہوںتو عورت کو گھر کے بجائے مسجد میںہی اعتکاف کرنا چاہیے کیونکہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت مانگی تو آپ نے انہیںاجازت دے دی، چنانچہ ان کے لیے وہاںخیمہ لگا دیا گیاجب حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو علم ہوا تو انھوںنے بھی اپنا خیمہ لگا لیا، ان کی دیکھا دیکھی حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے بھی خیمہ لگا لیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خیمے دیکھے تو فرمایا یہ کیا ہے ؟ کیا اس سے نیکی کمانے کا ارادہ رکھتی ہیں، میںتو اس سال اعتکاف نہیںکروںگا ۔[1] ایک روایت میںہے کہ آپ نے تمام خیموںکو اکھاڑ دینے کا حکم دیا ۔ چنانچہ تمام خیموں کو آپ کے حکم کے مطابق ختم کر دیا گیا۔[2]ازواج مطہرات شرم و حیا کے باوجود مسجد میںہی اعتکاف کر تی تھیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو گھروں میںاعتکاف بیٹھنے کا حکم نہیںدیا بلکہ ان کے خیمے اکھاڑ کر اعتکاف کا پروگرام ہی ختم کر دیا، اگر گھر میںاعتکاف کرنا جائز ہو تا تو آپ انہیںگھر میںاعتکاف بیٹھنے کا حکم دیتے۔ اس سے معلوم ہو تا ہے کہ عورتوںکو مسجد میںہی اعتکاف کرنا ہو گا، اگر مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لیے حالات ساز گار نہ ہوں تو گھر میںاعتکاف نہیںکیا جا سکتا۔ چنانچہ اس سلسلہ میںحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا ایک فتویٰہے ، آپ فرماتے ہیں : ’’اللہ تعالیٰ کو بدعات کے ارتکاب سے بہت ناراضگی ہو تی ہے اور یہ بھی بدعت ہے کہ ان مساجد میں اعتکاف کیا جائے جو گھروںمیںبنی ہو تی ہیں۔ ‘‘[3]لہٰذا عورتوں کو بھی مسجدمیںہی اعتکاف کرنا چاہیے، ان کا گھر میں اعتکاف کرنا صحیح نہیں ۔ (واللہ اعلم)روزے کی نیتسوال: رمضان المبارک میںروزہ رکھنے کی نیت کیسے ہو ، کیا زبان سے نیت کی جا سکتی ہے؟ہمارے ہاںعام کتابوںمیںروزے کی نیت کے الفاظ ملتے ہیں، کتاب و سنت کے مطابق اس کی وضاحت کر دیں۔جواب: نیت دل کا فعل ہے، دل میں روزہ رکھنے کا عزم کرنا نیت کہلا تا ہے ۔ رمضان میںفرض روزے کے لیے یہ عزم طلوع فجر سے پہلے کرنا چاہیے جیسا کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جو شخص طلوع فجر سے پہلے رات کے وقت روزے کی نیت نہ کرے اس کا روزہ نہیںہو تا ۔ ‘‘[4]اس حدیث سے معلوم ہو تا ہے کہ فرض روزے کی نیت صبح صادق سے پہلے کر لینا ضروری ہے گویا غروب آفتاب کے بعد سے صبح صادق کے طلوع ہو نے سے پہلے تک نیت کی جا سکتی ہے، البتہ نفلی روزے کی نیت دن کے وقت کسی موقع پر بھی کی جا سکتی ہے اور اس کی احادیث میں صراحت ہے۔[5]لیکن عام کتابوںیا کیلنڈروںپر روزے کی نیت کے