اذان سننے کے باوجود دکان پر نماز پڑھنا سوال: میںایک دکان پر ملازم ہوں، ہماری دکان کے نزدیک ہی ایک مسجد ہے، جس کی اذان ہمیںسنائی دیتی ہے ، لیکن ہمارا مالک کہتا ہے کہ تم دکان پر ہی نماز پڑھ لو کیونکہ گاہکوں کا ہجوم ہے،کیا ایسے حالات میںدوکان پر نماز پڑھی جا سکتی ہے ؟جواب: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میںاپنے بندوںکا وصف بایں الفاظ بیان کیا ہے :’’جنہیںتجارت اور خرید و فروخت اللہ کی یاد ، اقامت صلوٰۃاور زکوٰۃ سے غافل نہیںکرتی ۔‘‘ [1]اس قرآنی ہدایت کے مطابق مالک دکان اور ملازمین کو چاہیے کہ اذان سننے کے بعد اپنے کاروبار کو ترک کر کے نماز با جماعت مسجد میں ادا کریں۔ احادیث سے معلوم ہو تا ہے کہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا واجب ہے۔ چنانچہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :’’جو شخص اذان کی آواز سننے کے باوجود نماز کے لیے نہ آئے تو اس کی نماز نہیںہو تی سوائے اس کے کہ اس کے پاس کوئی شرعی عذر ہو۔ ‘‘[2]دکان پر گاہکوںکی آمد و رفت کوئی شرعی عذر نہیںجس کے لیے نماز با جماعت کو ترک کر دیا جائے۔ بلکہ ایک حدیث میںمزید صراحت ہے کہ نابینا آدمی کو بھی گھر میںنماز ادا کرنے کی اجازت نہیںدی گئی۔ چنانچہ حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نا بینا صحابی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر آئے اور گھر میںنماز پڑھنے کی اجازت مانگی تو آپ نے پوچھا کیا تم اذان کی آواز سنتے ہو ؟ عرضکیا جی ہاں، آپ نے فرمایا: پھر تم مسجد میںآکر نماز ادا کیا کرو۔[3]ان احادیث سے نماز با جماعت کے واجب ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ لہٰذا صورت مسؤلہ میںملازمین کو چاہیے کہ اان سننے کے بعد اپنا کاروبار جاری رکھنے کے بجائے وہ مسجد میں آئیں اور نماز با جماعت ادا کریں۔ (واللہ اعلم)صبح کی اذان میں الصلوٰۃ خیر من النوم کہناسوال: لو گوںمیںمشہور ہے کہ صبحکی اذان میںجو الصلوٰۃ خیر من النوم کہا جا تاہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں بلکہ ان الفاظ کا اضافہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا، اس میںکہاں تک صداقت ہے ، وضاحت فرمائیں۔جواب: دین اسلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میںہی مکمل ہو چکا تھا، لہٰذا دین اسلام کا کوئی حصہ بھی آپ کے بعد مکمل نہیںہوا ۔ صورت مسؤلہ میں الصلوٰۃ خیر من النوم کے الفاظ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تجویز کر دہ ہیں جو آپ نے اذان فجر میںکہلائے تھے۔ چنانچہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’سنت میںسے ہے کہ جب مؤذن ، اذان فجر میںحی علی الفلاح کہے تو الصلوٰۃ خیر من النوم دو دفعہ کہے۔[4]واضحرہے کہ جب کوئی صحابی سنت کا لفظ استعمال کرے جیسا کہ مذکورہ روایت میںحضرت انس رضی اللہ عنہ نے کیا ہے تو اس سے مراد مر فوع حدیث ہو تی ہے ۔ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ صبحکی اذان میں الصلوٰۃ خیر من النوم کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت