ہے،یہ اضافہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نہیںکیا۔ اسی طرححضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان سکھائی۔ اس روایت میںبھی صراحت ہے کہ الصلوٰۃ خیر من النوم ،الصلوٰۃ خیر من النوم کے الفاظ صبح کی پہلی اذان میںکہے جاتے تھے۔ [1]واضحرہے کہ متعدد احادیث میںاقامت کو بھی اذان کہا گیا ہے جیسا کہ حدیث میںہے:’’ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے۔‘‘ [2]مذکورہ حدیث میںپہلی اذان سے مراد اذان تہجد نہیںجیسا کہ کچھ اہل علم نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے بلکہ اس پہلی اذان سے مراد صبحصادق کے بعد والی اذان ہے اور اقامت کے مقابلہ میںپہلی اذان کہا گیا ہے۔ (واللہ اعلم)