حمل والی عورت کا روزہ سوال: ماہ رمضان کی آمد آمد ہے ، میری بیوی حاملہ ہے ، اس کے متعلق رمضان کے روزوںکا کیا حکم ہے ؟ تفصیل سے اس مسئلہ کی وضاحت کریں۔جواب: حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’اللہ تعالیٰنے مسافر کو آدھی نماز معاف کر دی ہے اورمسافر ، حاملہ اور دودھ پلانے والی کو روزے معاف کر دیے ہیں۔[1]اس حدیث میں مسافر، بچے کو دودھ پلانے والی اور حاملہ کے لیے رعایت کو ایک ہی سیاق میںبیان کیا گیا ہے مگر ان کی تفصیل میںکچھ فرق ہے۔ اس میںتو کوئی شک نہیںکہ مسافر کو روزہ معاف ہے مگر قضا دینا واجب ہے جیسا کہ قرآن کریم میںبیان ہوا ہے ۔ لیکن حاملہ اور بچے کو دودھ پلانے والی عورت کے متعلق علمائے امت کی چار آراء حسب ذیل ہیں:1 ان کے لیے فدیہ طعام ہی کافی ہے، بعدمیںقضا کی ضرورت نہیں۔2 ان پر نہ قضا ضروری ہے اور نہ ہی ان پر فدیہ لازم ہے۔3 یہ دونوںفدیہ طعام کے علاوہ بعد میںقضا کے طور پر روزے بھی رکھیںگی۔4 وہ مریض کے حکم میںہیں ، وہ رزہ چھوڑ دیں، بعدمیں قضا دیں لیکن فدیہ طعام کی انہیںضرورت نہیں۔ ہمارے رجحان کے مطابق حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے لیے جائز ہے کہ وہ روزہ ترک کر دیں، اگر چہ وہ دونوںبیمار نہ ہوں کیونکہ حدیث میں ان دونوںعورتوںکو مسافر کی طرح بیان کیا گیا ہے لیکن ان کے متعلق مزید تفصیل حسب ذیل ہے:1 جب انہیں روزہ رکھنے میںکوئی مشقت نہ ہو تو انہیںروزہ رکھنا لازم اور اسے ترک کرنا حرام ہے کیونکہ روزہ چھوڑنے کے لیے ان کے پاس کوئی عذر نہیں ۔2 جب انہیںروزہ رکھنے میں مشقت ہو لیکن روزہ ان کے لیے نقصان دہ نہ ہو تو ان کے لیے روزہ چھوڑ دینا جائز ہے۔ دورانِ سفر روزہ رکھناسوال: آج کل دوران سفر سہولیات میسر ہو تی ہیں، ایسے حالات میں دوران سفر اگر روزہ رکھ لیا جائے تو کیا حرج ہے ؟ کتاب و سنت کی روشنی میںوضاحت فرمائیں۔ جواب: روزہ کی فرضیت کے متعلق چند ایک شرائط ہیں، ان میںسے ایک یہ ہے کہ مسلمان حالتِ حضر میںہو کیونکہ مسافر کے متعلق ارشاد باری تعالیٰہے :’’اگر کوئی بیمار ہو یا سفر کے دوران ہو تو دوسرے دنوںسے گنتی پوری کر سکتا ہے۔‘‘ [2]جمہور اہل علم کا یہی فتویٰ ہے کہ مسافر کے لیے حالتِ سفر میں روزہ رکھنا واجب نہیںبلکہ اسے چھوڑ دینے کی اجازت ہے لیکن بعد میںاسے متروکہ روزے رکھنا ہوںگے۔ اگر وہ دوران سفر روزہ رکھنے کی ہمت پا تا ہے تو روزہ رکھ لے ۔چنانچہ ارشاد گرامی ہے: