جب ہم مسجد میںآئے تو دورکعت(سنت) ادا کیں ، اتنے میںجماعت کھڑی ہو گئی۔ سنتوںاور اقامت کے درمیان بالکل معمولی وقفہ تھا۔[1]اسی طرححضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کھائی پھر ہم نماز کے لیے اٹھے، حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میںنے عرضکیا: درمیان میںکتنا فاصلہ تھا تو انھوںنے فرمایا: اس قدر کہ آدمی پچاس آیات پڑھ سکے۔ [2]امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث پر بایںالفاظ عنوان قائم کیا ہے :’’سحری اور نماز فجر کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے ۔‘‘ [3]اطمینان اور سکون کے ساتھ پچاس آیات پڑھنے میںکم از کم دس پندرہ منٹ تو ضرور صرف ہو تے ہیں۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میںاپنے گھر میں سحری کر تا پھر میںجلدی سے مسجد کی طرف جاتا تاکہ نماز فجر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ادا کر لوں۔[4]ان احادیث کا مطلب یہ ہے کہ سحری میں تاخیر کرنا افضل ہے۔ اہل علم اس تاخیر کی یہ حکمت بیان کر تے ہیں کہ ایسا کرنا انسانی طبیعت کے مطابق ہے۔ کیونکہ سارا دن مغرب تک بھوکا پیاسا رہنا ہوتا ہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ عین آخری وقت میںسحری کی جائے تاکہ عبادات میں سہارا رہے۔ سحری بہت ہی بابرکت کھانا ہے بلکہ امت محمدیہ کا یہ ایک امتیاز ہے اور امتیازات کو ترک نہیںکیا جا سکتا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بلا شبہ سحری برکت ہے جو اللہ تعالیٰنے صرف تمہیں عطا فرمائی ہے لہٰذا تم اسے مت چھوڑو۔ ‘‘[5]سحری کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس کے ترک کر نے سے یہود و نصاریٰ سے مشابہت کا اندیشہ ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’ ہمارے اور اہل کتاب کے روزے کے درمیان فرق سحری کھانا ہے۔ ‘‘[6]بہر حال سحری کھانا باعث برکت ہے اور اس کے تناول کر نے پر بہت تاکید ہے اگر کبھی مجبوراً چھوٹ جائے تو چنداںحرج نہیں، مثلاً اگر کوئی بر وقت بیدار نہیںہو سکا تو وہ سحری کھائے بغیر روزہ رکھ سکتا ہے۔ چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے : ’’ سحری باعث برکت ضرور ہے لیکن واجب نہیں۔ ‘‘[7]تفصیلات بالا سے معلوم ہوا کہ جو لوگ آدھی رات سحری کھا کر سو جا تے ہیں ان کا یہ عمل قطعاً قابل ستائش نہیں۔ کیونکہ اندیشہ ہے کہ وہ نماز فجر بر وقت ادا نہ کر سکیں یا پھر نماز با جماعت ادا نہ ہو سکے۔ بہر حال سحری کا کھانا ضرور کھایا جائے اور اسے اذان فجر سے تھوڑا سا وقت پہلے کھانا چاہیے۔ بالکل نہ کھانا برکت سے محرومی اور بہت پہلے کھانے سے نماز فجر با جماعت یا بر وقت ادا نہ کر سکنے کا خطرہ ہے۔