نہیںبلکہ استحباب کے لیے ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال کر نے والوں کو تنبیہ تو کی ہے لیکن ان کے روزے کو باطل قرار نہیں دیا ۔ بہر حال اذان کے بعد کچھ کھا پی کر روزہ رکھنا صحیح نہیں ہے بلکہ اذان ہو تے ہوئے بھی کھانے پینے کی ابتدا کرنا محل نظر ہے۔ (واللہ اعلم )دورانِ ایام فوت شدہ روزوں کی قضا ءسوال: ایام کی حالت میںجو روزے رہ جائیں ، انہیںرمضان کے بعد کس حد تک مؤخر کیا جا سکتاہے ؟ کیا انہیںمسلسل رکھنا ہو تاہے یا متفرق طور پر بھی رکھے جا سکتے ہیں؟ قرآن و حدیث میں ان کے متعلق کیا ہدایات ہیں ؟جواب: ایام کے دوران جو روزے رہ جائیں ان کی قضا ضروری ہے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ’’ہمیں روزوں کی قضا ء کا حکم دیا جا تا تھا اور نماز کی قضاء کا حکم نہیںدیا جا تا تھا۔ [1]اگر روزے کے دوران حیض شروع ہو جائے تو اس سے بھی روزہ ختم ہو جا تا ہے ، جس کی قضا بعد میں دینا ہو گی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : کیا ایسا نہیںہے کہ جب عورت حائضہ ہو تی ہے تو نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ روزہ رکھتی ہے۔ [2]قضاء شدہ روزوںکے متعلق بہتر ہے کہ انہیں آئندہ رمضان سے پہلے پہلے پورا کرلیے جائیں جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میرے ذمہ رمضان کے روزے ہو تے تھے تو میں ماہ شعبا ن کے علاوہ ان کی قضا ءکے متعلق طاقت نہ رکھتی تھی۔[3] راوی حدیث نے اس کی وجہ بایں الفاظ بیان کی ہے۔ :میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مصروفیت کی وجہ سے ایسانہ کر پاتی تھی۔[4] ہمارے رجحان کے مطابق حق بات یہ ہے کہ اگر استطاعت ہو تو جلدی قضاء دینا ضروری ہے کیونکہ زندگی کے ایام مستعار ہیں، ان کے ختم ہو نے کا علم نہیں، اس لیے اس قسم کا قرض چکا نے میںجلدی کرنا چاہیے۔ نیز ارشاد باری تعالیٰہے :’’اپنے رب کی مغفرت کی طرف جلدی کرو۔ ‘‘[5]قضا شدہ روزوں کو مسلسل رکھنا ضروری نہیںبلکہ انہیںمتفرق طور پر بھی رکھا جا سکتا ہے جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : رمضان میں قضا ء شدہ روزوںکو اگر الگ الگ رکھ لیا جائے تو چنداںحرج نہیں۔ (بخاری، معلقاً) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے بھی اس قسم کا فتویٰمروی ہے ۔[6] مسلسل رکھنے کے متعلق جو روایت پیش کی جا تی ہے وہ سند کے اعتبار سے صحیح نہیںہے۔ (واللہ اعلم)عورت کا گھر میں اعتکاف کرناسوال: آج کل پر فتن دور میں اگر عورت اپنے گھر میں اعتکاف بیٹھ جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت کریں۔