وجہ سے باقی ظہر ، عصر اور مغرب با جماعت نہیںپڑھ سکوں گا، لیکن یہ ایک احتمال ہے حدیث میں اس کا کوئی اشارہ نہیں ملتا۔ 3۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس امر کا یقین تھا کہ جب نماز کی لذت سے آشنا ہو گا تو خود بخود پانچوں نمازیں ادا کرنے پر مجبور ہو گا، اس لیے آپ نے اس کی شرط کو قبول کر لیا۔ اس قسم کی شرط قبول کرنا صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصا ہے کسی دوسرے شخص کو یہ اختیار نہیںکہ نمازوں کے متعلق یہ موقف اختیار کرے، اس توجیہ پر ہمارا دل مطمئن ہے ۔ بہر حال پانچوںنمازیں ادا کرنا ضروری ہیںاور اس میں کمی و بیشی کا سوال ہی پیدا نہیںہو تا اور مذکورہ حدیث کو کمی بیشی کے لیے بطور دلیل پیش کرنا انتہائی محل نظر ہے۔ (واللہ اعلم)عورت کا بازار میںنماز پڑھناسوال: میں بعض اوقات سودا سلف لینے کے لیے بازار جاتی ہوں وہاں مجھے نماز کا وقت ہو جا تا ہے، اگر بازار میںمجھے نماز ادا کرنا پڑے تو عورت، بازار میںنماز پڑھ سکتی ہے ؟ قرآن و حدیث میں اس کے لیے کوئی ممانعت تو نہیں، وضاحت فرمائیں۔ جواب: عورتوںکے لیے بہتر ہے کہ اپنے گھر میںنمازیں ادا کریں ۔جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :’’اپنی عورتوں کو مساجد میںجانے سے منع نہ کرو اگرچہ ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔ [1]حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت سے بھی اس کی تائید ہو تی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’عورت کی اپنے گھر کے اندر نماز صحن میںپڑھی جانے والی نماز سے افضل ہے اور گھر کے اندرونی خاص کمرے میںنماز بیرونی کمرے میںادا کی گئی نماز سے افضل ہے۔[2]غرض یہ ہے کہ عورت جس قدر ہو سکے پر دے کا اہتمام کرے ، ایک روایت میںہے کہ وہ سادگی کی حالت میںباہر نکلیں۔ [3]لیکن اگر بازار میںنماز ادا کرنے کی ضرورت پیش آجائے اور وہاںپر دے اور سترے وغیرہ کا اہتمام ہو تو ایسےحالات میں عورت بازار میںنماز ادا کر سکتی ہے ، قرآن و حدیث میںاس کے متعلق کوئی ممانعت میری نظر سے نہیںگزری ، تاہم افضل یہی ہے کہ وہ اپنے گھر میںبا پردہ ہو کر نماز ادا کرے۔ (واللہ اعلم )تین وتر پڑھنے کا طریقہسوال: تین وتر پڑھنے کا کیا طریقہ ہے ؟ قرآن و حدیث میں اس کی ادائیگی کس طرحمنقول ہے ، تفصیل سے وضاحت کریں۔ جواب: تین وتر پڑھنے کے عام طور پر تین طریقے حسب ذیل ہیں:1 دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے پھر تیسری رکعت الگ سلام سے ادا کی جائے، اسے طریقہ ’’فصل‘‘ کہتے ہیں۔ ہمارے رجحان کے مطابق یہ افضل اور بہتر ہے جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق مروی ہے کہ وہ دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیتے تھے، اس کے بعد وتر (ایک رکعت) پڑھتے۔[4]