یہ جوئے کی ایک شکل ہے جسے قرآن کریم نے واضحطور پر حرا م کیا ہے، دور جاہلیت میںتیروں(ازلام) کے ذریعے قسمت آزمائی کی جا تی تھی جسے اللہ تعالیٰنے سورۃالمائدہ آیت نمبر ۹۰ میںحرام کیا ہے اور لکی کمیٹی میںقرعہ اندازی کے ذریعے جوا کھیلا جا تا ہے لہٰذا اس قسم کے کاروبار سے اجتناب کرنا چاہیے۔ (واللہ اعلم)گڑیوں کی خرید و فروختسوال: بازار میںبچوںکے کھلونے دستیاب ہیں ، ان میںمتحرک کھلونے بھی ہیں ، مثلاً گڑیاں وغیرہ کیا ان کی خرید وفروخت جائز ہے اور انہیںگھر میںرکھا جا سکتا ہے، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔جواب: بچوںکے لیے کھلونے بنانا اور انہیں بازار میں فروخت ازخود ناجائز نہیں، بشرطیکہ ان میںکوئی قباحت موجود نہ ہو ۔ بچوںکے لیے گڑیوں کی دو صورتیںہیں : 1 انہیں پوری باریکی سے تمام خد و خال کے ساتھ بنایا گیا ہو، جو نقل مطابق اصل ہو تی ہے ، ان کے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ انہیںبنانا، ان کی خرید و فروخت کرنا اور انہیں گھروں میں رکھنا جائز نہیں ۔ یہ ان ممنوعہ تصاویر سے ہیں جنہیں بنانے یا گھر میںرکھنے کی شریعت نے اجازت نہیں دی۔ محض ایک سرسری سا ڈھانچہ جو کسی جاندار کا ہوتا ہےجیسے لکڑی کے گھوڑےیا کپڑے کی گڑیاں۔ ان کے خد و خال نمایاںنہیںہو تے، بلکہ عام طور پر گھروںمیں بچیاںاپنے طور پر ہاتھ سے گڑیاںوغیرہ بنا لیتی ہیں، اس قسم کی گڑیاں بنائی جا سکتی ہے، انہیں بیچنا اور خریدنا بھی جائز ہے اور گھر میں رکھا جا سکتا ہے۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہےکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں گڑیوںکے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔[1] ایک روایت میں صراحت ہے کہ یہ گڑیاںکھلونوںکی قسم سے تھیں۔ [2]دیگر روایات میںہے کہ ان کھلونوںمیںکپڑے کا ایک گھوڑا بھی تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا اور اس کے دو پر بھی تھے۔[3]ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جن گڑیوںکے خدو خال نمایاںنہ ہوں اور وہ بچیوںکے امور خانہ داری سکھانے کے لیے کار آمد ہوںتو انہیںبازار سے خریدنے یا خود تیار کرنے میں چنداں حرج نہیں لیکن دور حاضر میںکھلونوں کی جو ترقی یافتہ صورت ہے کہ پلاسٹک، کپڑے اور پتھر وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں جو اصل کے ہو بہو مشابہت رکھتے ہیں، ایسے کھلونوں سے گریز کرنا چاہیے۔ اسی طرحگھروںمیںکچھ جانوروںکی تصاویر بطور آرائش رکھی جا تی ہیں اور انہیںکھلونوںکا نام دیا جا تا ہے، انہیں رکھنے کی بھی کسی طرح اجازت نہیں دی جا سکتی۔ (واللہ اعلم)شفعہ کی شرعی حیثیتسوال: کیا شفعہ صرف زمین یا مکان میںہوتا ہے ؟ نیز شفعہ کا حقدار کون ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میںاس کی وضاحت کریں۔