اس بے حسی کے متعلق فرمایا :’’ایک وقت آئے گاکہ لوگ سود خوری میںمبتلا ہوں گے ، عرضکیا گیا کہ سب لوگ اس میںمبتلا ہوں گے ، فرمایا جو اس سود سے بچنے کی کوشش کریں گے انہیںبھی سود کی گرد و غبار اور اس کا دھواںضرور پہنچے گا۔ ‘‘[1] چنانچہ ہمارے معاشرے میں ایسی ایسی سودی سکیمیں رائج ہو رہی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جا تی ہے۔اس وضاحت کے بعدہم تفصیل کے ساتھ صورت مسؤلہ کا جائزہ لیتے ہیں ، ہمارے ہاںکمیٹی سسٹم تین طرحکا ہے ، یعنی سادہ کمیٹی ، بولی والی کمیٹی اور لکی کمیٹی سادہ کمیٹی:چند احباب مل کر اپنی تھوڑی تھوڑی پس انداز رقم کو ماہ بماہ کسی کے پاس جمع کر تے رہتے ہیں پھر ہر مہینے پہلے سے طے شدہ پروگرام یا قرعہ انداز کے ذریعے تمام جمع شدہ رقم ممبران میں سے کوئی ایک لے لیتا ہےیہ جسے رقم مل جا تی ہے ، اس کا نام آئندہ طے شدہ پروگرام یا قرعہ انداز ی میں شامل نہیںکیا جا تا، البتہ اپنی پس انداز رقم ہر ماہ ادا کر تا رہتا ہے، اس کے جائز ہونے میںکوئی شبہ نہیںکیونکہ یہ ایک امداد باہمی کا ذریعہ ہے، اس طریقہ سے تھوڑی تھوڑی رقم یکمشت مل جا تی ہے جسے کسی ہنگامی مصرف میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔ بولی والی کمیٹی:اس کی صورت یہ ہو تی ہے کہ چند آدمی مل کر کمیٹی ڈالتے ہیں، پھر ایک مقررہ تاریخ پر اس جمع شدہ رقم کی بولی لگائی جا تی ہے، جو ممبر سب سے کم بولی لگائے اسے جمع شدہ رقم دے دی جا تی ہے ۔ مثلاً اگر جمع شدہ رقم پچاس ہزار روپیہ ہے تو اس کی چالیس ہزار بولی لگانے والے کو چالیس ہزار دے دیا جا تاہے، باقی دس ہزار رقم تمام ممبران آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں ، اس کے ناجائز اور حرام ہونے میںکوئی شبہ نہیںکیونکہ یہ ایک کاروبار ہے، اس میں امداد باہمی کا جذبہ نہیں پایا جا تا، یہ کاروبار اس لیے نا جائز ہے کہ اس کی بنیاد نا جائز ذرائع سے مال کھانےپر ہے، جس کی حرمت اللہ تعالیٰنے بایں الفاظ بیان فرمائی ہے۔ ’’اےایمان والو ! تم آپس میں ایک دوسرے کا مال باطل طریقوںسے مت کھاؤ۔ ‘‘[2]مذکورہ کمیٹی کا کاروبار اس لیے ناجائز ہے کہ نقد تھوڑی سی رقم وصول کر کے آئندہ زیادہ رقم ادا کرنا ہے ، سود بھی یہی ہے کہ ایک آدمی تھوڑی رقم نقد وصول کر کے آئندہ معین مدت پر زیادہ رقم ادا کر تا ہے ، چونکہ یہ ایک کاروبار ہے اور کاروبار میں جب کرنسی کا تبادلہ ہو تا ہے تومساویانہ طور پر ہونا چاہیے، کمی بیشی کے ساتھ ایک ہی جنس کا تبادلہ شرعاً حرام ہے جس کی حرمت صریح اور واضح نصوصسے ثابت ہے۔ لکی کمیٹی:اس میں چند ممبران کمیٹی ڈالتے ہیںاور کمیٹی کا اہتمام کرنے والے کی طرف سے یہ پیشکش ہو تی ہےکہ قرعہ اندازی کے ذریعے جس کا پہلے نام نکل آیا اسے موٹر سائیکل دی جائے گی اور آئندہ اسے کمیٹی جمع کرانے سے مستثنیٰقرار دیا جائے گا، اس طرحطے شدہ ایک حد تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھایا جا سکتاہے، اس کے ناجائز ہونے میں بھی کوئی شک نہیںکیونکہ اگر دو ہزار ماہانہ کمیٹی ہے اور کسی کا نام پہلی ہی کمیٹی کی ادائیگی پر نکل آتا ہے تو اسے ساٹھ ہزار کی موٹر سائیکل صرف دو ہزار روپیہ جمع کرانے میں مل جا تی ہے، اسے یہ فائدہ ایک اتفاقی طور پر ملا ہے حالانکہ تمام ممبران اس میںبرابر کے شریک ہو تے ہیں۔