اس جواب دینے کی فضیلت یہ ہے کہ دل کی گہرائی سے جواب دینے کی صورت میں انسان جنت میںجا نے کا حق دار ہو جاتاہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’ جو شخصاذان کا جواب دے حتیٰ کہ اللہ اکبر سے لا الٰہ الا اللہ تک دل کی گہرائی سے کہے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ [1]درج بالا احادیث کی روشنی میں بلا خوف و تر دید کہا جا سکتا ہے کہ جمعہ کے دن جب خطیب خطبہ دینے کے لیے منبر پر بیٹھتا ہے ، اس وقت جو اذان دی جا تی ہے اس کا جواب دوسری اذانوںکی طرح ضرور دینا چاہیے۔ (واللہ اعلم)جمعہ کے لیے کم از کم ایک رکعت با جماعت پانا سوال: ایک آدمی نے جمعہ ادا کر نے کے لیے مسجد میں خطبہ شروع ہو نے سے پہلے حاضری دی ، نوافل وغیرہ ادا کیے ، خطبہ جمعہ سنا، جب نماز شروع ہو ئی تو ایک رکعت پڑھنے کے بعد اس کا وضو ٹوٹ گیا، وضو کر تے کر تے جماعت مکمل ہو گئی، اب یہ شخص نماز جمعہ پڑھے گا یا اسے ظہر ادا کر نا ہو گی۔جواب: جس آدمی نے نماز جمعہ کے لیے اس قدر دوڑ دھوپ کی ہے امید ہے کہ اسے اللہ کے ہاں اس کا پورا پورا اجر ملے گا ، اگر چہ ایک مجبوری کی وجہ سے اسے نماز توڑنا پڑی پھر وضو کر تے کر تے اس کی جماعت نکل گئی لیکن ہمارے رجحان کے مطابق اب اسے نماز ظہر پڑھنا ہو گی، کیونکہ نماز کے لیے کم از کم ایک رکعت پانا ضروری ہے۔ جیسا کہ حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی نماز کی ایک رکعت حاصل کر لی تو اس نے بلا شبہ مکمل نماز حاصل کر لی۔ ‘‘[2]ایک روایت میںجمعہ کی نماز کے متعلق صراحت ہے کہ :’’ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت ملا لے۔‘‘[3]اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایک رکعت امام کے ساتھ مل گئی تو اس کی نماز جمعہ کی نماز شمار ہو گی ، اس لیے اسے صرف ایک رکعت مزید پڑھ کر سلام پھیر دینا چاہیے۔ چنانچہ دوسری روایت میںہے : ’’جس نے نماز جمعہ کی ایک رکعت پا لی اس نے نماز جمعہ کو پا لیا، ہاں جو رکعت رہ گئی ہے اسے پورا کر لے ۔‘‘[4]ان روایات میںاشارہ ہے کہ اگر ایک رکعت سے کم ملے تو اس کی نماز جمعہ نہیںہو گی تب اسے نماز ظہر پڑھنی چاہیے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی موقف ہے کہ اگر نمازی کو نماز جمعہ کی مکمل ایک رکعت نہ ملے تو ظہر کی چار رکعات پڑھنی چاہئیں ، اس کی نماز جمعہ نہیںہو ئی، حدیث کا یہی تقاضا ہے۔ اگر چہ کچھ اہل علم کہتے ہیں کہ اگر کوئی دوسری رکعت کے تشہد میں شامل ہوا تب بھی اسے اپنی بقیہ نماز جمعہ مکمل کرنا چاہیے۔ صورت مسؤلہ میں تو اسے جماعت کے ساتھ کچھ بھی نہیںملا ، جو رکعت ملی تھی وہ بھی وضو ٹوٹنے سے ختم ہو گئی، اس لیے اسے پوری نماز ظہر پڑھنا ہو گی۔ (واللہ اعلم)خطیب کا حاضرین کو سلام کہناسوال: اکثر خطبا حضرات کو دیکھا گیا ہے کہ وہ خطبہ شروع کر نے سے قبل حاضرین کو السلام علیکم کہتے ہیں، کیا اس عمل کی کوئی دلیل ہے ، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔