اذان و اقامت کا حکم نماز عید کے لیے اذان اور اقامت نہیںکہی جا تی ، چنانچہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میں متعدد مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز عید میں حاضر ہوا ، آپ نے نماز عید خطبہ سے پہلے اذان اور اقامت کے بغیر پڑھائی۔[1] اس حدیثسے معلوم ہوا کہ نماز عید کے لیے اذان اور اقامت ثابت نہیں۔نماز عید کے لیے رکعات کی تعدادعیدین کی نماز دو، دو رکعت ہے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں کہ عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز دو ، دو رکعت ہے، مسافر کی نماز بھی دو رکعت ہے، اسی طرحنماز جمعہ کی بھی دو رکعت ہےہیں، یہ تمام نمازیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی مکمل ہیں، ان میںکوئی کمی یا نقص نہیں۔[2]تکبیرات زوائدنماز عیدین میں تکبیر تحریمہ کےعلاوہ بارہ تکبیریں زائد کہی جا تی ہیں، سات پہلی رکعت اور پانچ دوسری رکعت میں۔ دونوںرکعات میں تکبیرات زوائد ، قرأت سے پہلے ہوں گی ۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی پڑھتے وقت پہلی رکعت میںسات اور دوسری رکعت میںپانچ تکبیریں کہا کر تے تھے۔ [3]تکبیرات میں رفع الیدین:تکبیرات کہتے وقت رفع الیدین کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ بھی ثابت نہیں ، البتہ امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ہر تکبیر کہتے وقت ہاتھ اٹھا تے تھے۔[4] اسی طرحعبا ء بن ابی رباح رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا: ’’ کیا امام نماز عیدین میں ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرے اور لوگ بھی اس کے ساتھ ہاتھ اٹھائیں۔ انھوں نے جواب دیا:’’ہاں‘‘۔[5]ان آثار و اقوال کی روشنی میںاگر کوئی تکبیرات عیدین میں رفع الیدین کر تاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے اور اگر کوئی نہیںکر تا تو اس کا بھی جواز ہے، ایسے مسائل میں تشدد درست نہیں۔تکبیرات کے درمیان ذکررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تکبیرات زوائد کے درمیان کوئی ذکر ثابت نہیں ، البتہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںکہ دو تکبیرات کے درمیانی وقفہ میں اللہ کی تعریف اور حمد و ثناء کرنی چاہیے۔[6]نماز عیدین میں مسنون قرأتحضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازوں میں