چنانچہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعات میںسے ہر رکعت میںتیس (۳۰) آیات کے برابر قرأت کر تے اور دوسری دو رکعت میںپندرہ آیات کے برابر اور عصر کی پہلی دو رکعات میںسے ہر رکعت میںپندرہ آیات کے برابر قرأت کر تے اور دوسری دو رکعات میںاس سے نصف کے بقدر قرأت کر تے تھے۔ [1]اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی بھی دوسری سورت پڑھی جا سکتی ہے، اگرچہ سورۃ فاتحہ پر اکتفا کرنا بھی جائز ہے کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیںہو تی تاہم اس کے ساتھ کوئی دوسری سورت بھی ملائی جا سکتی ہے۔ (واللہ اعلم)آیتِ سجدہ سننے سے سجدہ کرناسوال: بعض دفعہ مسجد میں لاؤڈ سپیکر پر جماعت ہو تی ہے، امام سجدہ کی آیت پڑھتا ہے، بازار میںکسی کے کام میں اچانک آیت سجدہ پڑ جا تی ہے جبکہ اس کا سننے کا ارادہ نہیں ہو تا، کیا محض سننے سے ہی سجدہ لازم ہو جا تا ہے ؟جواب: سجدہ تلاوت مشروع ہے لیکن جو شخص قرآن سننے کے لیے فارغ ہوا اور اسے بغور سنے، اسے چاہیے کہ پڑھنے والے کی طرح سجدہ کرے، اگر کوئی شخص قرآن مجید سننے کی نیت سے نہیںبیٹھا بلکہ اچانک اس کے کان میںآیت سجدہ پڑ گئی تو اس کے لیے سجدہ تلاوت ضروری نہیں۔ چنانچہ ایک مرتبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو آیت سجدہ تلاوت کر رہا تھا تو آپ نے سجدہ نہ کیا اور فرمایا کہ سجدہ اسے کرنا چاہیے جو آیت سجدہ کو غور سے سنتا ہے پھر آپ وہاںسے گزر گئے اور سجدہ نہ کیا۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے درج ذیل الفاظ سند کے بغیر بیان کیے ہیں: ((انما السجدۃ علی من استمعھا))[2]سجدہ اسے کرنا چاہیے جو آیت سجدہ کو غور سے سنتا ہے ، مذکورہ واقعہ کی تفصیل حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کی ہے۔[3]البتہ کچھ اہل علم کا موقف ہے کہ سجدہ تلاوت پڑھنے والے اور سننے والے دونوںپر ضروری ہے ، وہ دلیل کے طور پر یہ موقوف روایت پیش کر تے ہیں،’’جس نے سجدے کی آیت سنی اور جس نے تلاوت کی ، ان دونوںپر سجدہ لازم ہے۔ ‘‘فقہائے احناف اس روایت کو پیش کر تے ہیں، علامہ زیلعی نے لکھا ہے کہ یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ کتب حدیثمیںمروی نہیں۔ (واللہ اعلم)تسبیح کا استعمال سوال: نماز کے بعد اذکارِمسنونہ کرنے کے لیے تسبیح کا استعمال شرعاً کیا حیثیت رکھتا ہے ، ہمارے ہاںکچھ حضرات اسے بدعت کہتے ہیں، اس سلسلہ میںہماری راہنمائی کریں۔ جواب: نماز کے بعد جو اذکار کیے جا تے ہیں، ان کی تعداد اتنی زیادہ نہیںکہ تسبیح کو استعمال کرنے کی ضرورت پڑے،