اسے زکوۃ فطرانہ دیا جا سکتاہے، اس کے لیے مسجد میںبسلسلہ ناظرہ قرآن مدرس ہونا ضروری نہیں ۔ کچھ حضرات مصارف زکوۃمیںفی سبیل اللہ کے مفہوم کو اس قدر وسعت دیتے ہیں کہ ہر قسم کے رفاہی کاموںپر زکوۃ صرف کر نے کو جائز خیال کرتے ہیں۔ اگر یہ صحیح ہے تو زکوۃکو آٹھ مصارف میں محدود کرنا بے مقصد ٹھہر تا ہے کیونکہ اس طرحفی سبیل اللہ کی مد اس قدر وسیع ہو جا تی ہے کہ ہر قسم کے کار خیر اس میں شامل ہو جا تے ہیں۔ چنانچہ علامہ البانی مرحوم لکھتے ہیں :’’آیت مصارف میںفی سبیل اللہ کی یہ تفسیر کہ اس سے جملہ اعمال خیر مراد ہوںگے ، سلف میں سے کوئی بھی اس کا قائل نہیں۔ اگر معاملہ اس طرحہو تا تو آیت کریمہ میں زکوۃکو صرف آٹھ مصارف میںمحدود کر نے کی کیا ضرورت تھی ۔‘‘[1]ہمارے رجحان کے مطابق آیت میں’’ فی سبیل اللہ ‘‘ سے مراد جہاد فی سبیل اللہ ہے جیسا کہ مختلف احادیث سے اس کی وضاحت ہو تی ہے ، کیونکہ اس سے مراد براہ راست اعلاء کلمۃ اللہ مقصود ہو تا ہے ، دینی مدارس بھی اسی مد میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کو بھی فی سبیل اللہ میںشامل فرمایا ہے جیسا کہ آپ نے حضرت ام معقل اسد یہ کو اس اونٹ پر حج کر نے کا حکم دیا جسے ان کے شوہر نے فی سبیل اللہ وقف کر دیا تھا، آپ نے اس وقت فرمایا تھا کہ حج بھی فی سبیل اللہ ہے۔[2]اس لیے صورت مسؤلہ میں زکوۃ اور فطرانہ کی رقم مسجد میںبسلسلہ ناظرہ قرآن بچوںکو پڑھانے والے مدرس کو نہیںدی جاسکتی۔ ڈیری فارم پر زکوۃسوال: لو گوں نے بھینسوں اور گائیوںکے فارم بنا رکھے ہیں، ان سے زکوۃکیسے ادا ہو گی، زکوۃ کے لیے جانوروں کا حساب ہو گا یا ان کی پیدا وار یعنی دودھ وغیرہ کے حساب سے زکوۃ ادا کرنا ہو گی ، قرآن و حدیث کے مطابق وضاحت فرمائیں۔ جواب: پالتو جانوروںکی چار اقسام حسب ذیل ہیں۔ 1 وہ جانور جو سال کے اکثر حصہ میںباہر چر تے ہوں، ان کے لیے قیمتاً چارہ نہیں خریدا جا تا، ایسے جانوروں کی زکوۃکے لیے تین شرائط ہیں۔ (الف) نصاب کو پہنچ جائیں ۔ (ب) ان پر سال گزر جائے ۔ (ج) وہ جنگلات میںچرنے والے ہوں۔ 2 جانور گھروںیا ڈیری فارم میںرکھے ہو تے ہیں، ان کے لیے چارہ خریدا جا تا ہے یا کاشت کیا جا تا ہے وہ صرف دودھ یا افزائش نسل کے لیے رکھے جا تے ہیں، ایسے جانوروںکی پیدا وار (دودھ) کی آمدن اگر نصاب کو پہنچ جائے اور اس پر سال گزر جائے تو اس سے زکوۃ ادا کرنا ہو گی۔ 3 وہ جانور جو کھیتی باڑی یا سواری کے لیے رکھے جا تے ہیں ، ان میں زکوۃنہیںہو تی۔4 وہ جانور جو تجارت کے لیے رکھے جا تے ہیں، ان کی قیمت میں زکوۃہو گی ، مثلاً ایک بھینس اگر لاکھ روپے کی ہے تو اس میں اڑھائی ہزار روپیہ بطور زکوۃادا کرنا ہو گا۔ صورت مسؤلہ میں اسی تفصیل کے مطابق اگر ڈیری فارم میں گائے بھینس صرف دودھ کے لیے رکھی گئی ہیں تو ان کے دودھ کا حساب ہو گا اس سے حاصل ہو نے والی رقم اگر نصاب کو پہنچ جائے اور اس پر سال گزر جائے تو اس