بہرحال اگر انسان ایسی جگہ ہو جہاںاذان نہ کہی گئی ہو تو اذان دینے کا اہتمام کیا جائے اور اگر ایسا نہیںہے تو پھر اذان کہنا ضروری نہیں البتہ ہر نماز کے لیے اقامت ضرور کہی جائے۔ (واللہ اعلم )وتر کے بعد دو رکعت پڑھنا سوال: ہم لوگ وتر کے بعد دو رکعات بیٹھ کر پڑھتے ہیں، جب کہ حدیثمیں ہے کہ قیام اللیل کی آخری نماز وتر ہونے چاہئیں ، اس کے متعلق وضاحت کریں۔جواب: وتر کے بعد دو رکعت پڑھنا مسنون عمل ہے کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل ہے اور آپ نے اپنے ارشاد گرامی سے بھی اس کی رغبت دلائی ہے بلکہ امام ابن خزیمہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک عنوان بایںالفاظ قائم کیا ہے:’’اس امر کی دلیل کہ وتر کے بعد دو رکعات پڑھنا مباح ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود انہیںپڑھا کر تے تھے اور یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ نہیںبلکہ تمام امت کے لیے مشروع ہیں۔ ‘‘ پھر انھوںنے اس سلسلہ میں ایک حدیث بیان کی ہے۔[1]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ رات کو بیدار ہونا بہت گراں اور مشکل ہے ، اس لیے اگر وتر کے بعد دو رکعات پڑھ لی جائیں تو بہتر ہیں۔ اگر بیدار ہو جائے تو ٹھیک بصورت دیگر یہ دو رکعات اس کے لیے کافی ہیں۔[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دو رکعات بیٹھ کر ادا کی ہیں، لیکن ہمیں کھڑے ہو کر پڑھنا چاہئیں، کیونکہ نفلی نماز بیٹھ کر پڑھنے سے نصف ثواب ملتا ہے ۔ البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مستثنیٰ ہیں، انھوںنے اگر بیٹھ کر پڑھی تو ان کے لیے اس کا پورا ثواب ہے۔ (واللہ اعلم)نماز سے پہلے اور بعد کی سنتیںسوال: ہمارے ہاںدیکھا جا تا ہے کہ نماز ادا کر تے وقت صرف فرض پڑھنے کو کافی سمجھا جا تا ہے ، سنتیں پڑھنے کی طرف توجہ بہت کم ہو تی ہے ، نو جوان طبقہ تو اس سے بہت پہلو تہی کرتا ہے ، ان سنتوںکی اہمیت واضح کریں، اللہ تعالیٰآپ کو جزائے خیر دے ۔ جواب: دین اسلام میں نماز سے پہلے اور بعد والی سنتوںکی بہت اہمیت ہے، جیسا کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’جو دن اور رات میںبارہ رکعات پڑھتا ہے اس کے لیے جنت میں ایک گھر تیار کیا جا تا ہے۔ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میںنے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سنا ہے تو میں نے انہیںکبھی ترک نہیںکیا۔ (صحیح مسلم، صلوۃ المسافرین:۷۲۸) ترمذی میںان بارہ رکعات کی تفصیل اس طرح ہے کہ چار رکعت ظہر سے پہلے، دو رکعت ظہر کے بعد، دو رکعت مغرب کے بعد، دو رکعت عشا کے بعد اور دو رکعت نماز فجر سے پہلے ۔ [3]محدثین کی اصطلاح میں ان بارہ رکعات کو ’’سنتِ مؤکدہ ‘‘ کہا جا تا ہے ۔ ایک مسلمان کو ان کی ادائیگی میں سستی نہیںکرنا چاہیے، کیونکہ ایک حدیث میںہے کہ جب مسلمان نماز پڑھتا ہے تو خشوع میںکمی بیشی کے اعتبار سے اس کی نماز دسواں، نواں ،