اپنے رب پر توکل کریںگے۔ ‘‘[1] اس کے علاوہ ان پر جو اعمال واجب ہیںان کی بھی بجا آوری کریں گے ، لہٰذا رمضان میں فوت ہو نے والے کے متعلق یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ بغیر حساب جنت میںجائے گا درست نہیں، کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ماہِرمضان میں متعدد کافر بھی موت سے دو چار ہو تے ہیں ، کیا وہ بھی حساب سے بچ جائیںگے ؟ (واللہ اعلم)نماز تراویح اور خواتینسوال: کیا خواتین اس پر فتن دور میںنماز تراویح با جماعت ادا کر نے کے لیے مسجد میںجا سکتی ہیں، شریعت کے مطابق اس کی وضاحت کریں۔ جواب: مردوںکی طرح خواتین بھی نماز با جماعت ادا کرنے کے لیے مساجد میںجا سکتی ہیں، اگر چہ ان کا گھر میںنماز ادا کرنا زیادہ بہتر ہے تاہم اگر کوئی خاتون مسجد میںنماز تراویح با جماعت ادا کرنے کا شوق رکھتی ہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :’’اگر تم میںسے کسی کی بیوی مسجد میںجا نے کی اجازت طلب کر ے تو وہ اسے منع نہ کرے۔ ‘‘[2]ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ :’’اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میںجانے سے مت روکو۔ ‘‘[3]ایک روایت میںہے کہ وہ زیب و زینت کے بغیر سادہ کیفیت میںآئیں ۔ [4]بہر حال عورتوں کا مساجد میںآنا ان کے اپنے شوق پر مبنی ہے ، صحابیات مسجد میںنماز کے لیے آیا کر تی تھیں تاہم افضل یہی ہے کہ وہ گھر میںبا پردہ ہو کر نماز ادا کریںجیسا کہ ایک روایت میں صراحت ہے کہ ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔[5]ہمارے اس پُر فتن دور میں عورتوں کی حالت نا گفتہ بہ ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اور اللہ کی شریعت ہر چیز سے مقدم ہے لیکن عورتوںکو چاہیے کہ وہ جب نماز کے لیے مسجد میںآئیںتو درج ذیل امور کا خیال رکھیں۔ 1 مکمل پر دے کے ساتھ آئیں، بے پردگی اختیار نہ کریں۔ 2 خوشبو استعمال کر کے نہ آئیں اور نہ ہی اپنی زیب و زینت کی نمائش کریں۔3 عورتوںکی صف کسی صورت میں امام کے آگے نہ ہو بلکہ اس کے پیچھے رہے۔ 4 مسجد کی صفائی کا خیال رکھیں اور اس میں گندگی پھیلانے سے گریز کریں۔ 5 ان بچوں کو ہمراہ نہ لائیں جو شور و غل کر نے کے عادی ہیں۔ اگر حالات خراب ہوں اور فتنہ و فساد کا اندیشہ ہو تو ان کا اپنے گھروں میں تراویح پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ (واللہ اعلم)بھول کر کھانے پینے والے کو یاد دلاناسوال: عام لو گوںمیں یہ بات مشہور ہے کہ اگر روزہ دار بھول کر کھاتا یا پیتا ہے تو اسے یاد نہیںدلا نا چاہیے کہ تم روزے سے ہو ، کیونکہ اللہ ہی کھلا تا اور پلاتا ہے ، شرعی طور پر اس کی کیا حیثیت ہے، وضاحت کریں۔