ہمارا رجحان بھی یہی ہے کہ جس کی نماز عید رہ جائے وہ دو رکعت تکبیراتِ زوائد کے ساتھ ادا کرے خواہ چند ساتھی مل کر جماعت کا اہتمام کر لیں یا انفرادی طور پر پڑھ لیں، اسی طرح خواہ عید گاہ میںپڑھیں یا اپنے گھر ادا کریں، بہر حال انہیں پڑھنا چاہیے۔ (واللہ اعلم)پانچوں نمازوں کی پابندی سوال: قرآن و حدیث میںنماز پنجگانہ ادا کرنے کی بہت تاکید ہے لیکن ایک حدیث میںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اپنے مسلمان ہونے کی یہ شرط پیش کی کہ وہ صرف دو نمازیں پڑھے گا تو آپ نے یہ شرط قبول کر لی ، اس طرح وہ شخص مسلمان ہوا۔ اس کے متعلق بتائیں کہ یہ حدیث کہاں ہے اور کیسی ہے ؟ جواب: قرآن و حدیث میںنماز پنجگانہ کی پابندی پر بہت تاکید ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : ’’جس شخص نے ان نمازوں کی حفاظت و پابندی کی تو وہ اس شخص کے لیے روز قیامت نور، دلیل اور نجات ہوں گی اور جس نے ان کی حفاظت نہ کی تو روز قیامت اس کے لیے نور، دلیل اور نجات نہیںہو گی بلکہ وہ قارون، فرعون ، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔[1]اس طرح حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ثقیف قبیلے کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے انہیں مسجد نبوی میں ٹھہرایا تاکہ دینی ماحول دیکھ کر ان کے دل گداز ہوں۔ انھوںنے اسلام لانے کے لیے یہ شرائط پیش کیںکہ وہ جہاد نہیںکریںگے ، زرعی پیدا وار سے عشر نہیںدیںگے نیز نماز نہیںپڑھیںگے، اس کے علاوہ ہمارے قبیلے کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو ہم پر حاکم نہیںبنایا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ٹھیک ہے تم جہاد کے لیے نہیںجاؤ گے، نہ ہی تم سے عشر لیا جائے گا اور تم پر تمہارے علاوہ کسی دوسرے شخص کو حکمران نہیںبنایا جائے گا لیکن نماز کے متعلق چھوٹ نہیںکیونکہ جس دین میںنماز نہیںاس میںخیر و برکت کا کوئی پہلو نہیں۔[2]بہر حال نمازوں کی ادائیگی میںکچھ تخفیف تو ہو سکتی ہے لیکن اس کی چھوٹ کے متعلق کوئی گنجائش نہیں۔ سوال میںجس حدیث کا ذکر کیا گیا ہے، اس کی تفصیل حضرت نصر بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ لیث قبیلے کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اپنے اسلام لانے کے لیے یہ شرط پیش کی کہ وہ صرف دو نمازیں پڑھے گا تو آپ نے اس کی شرط کو قبول کر لیا۔ [3]اس حدیث سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ پانچوں نمازوں میں سے اگر دو پڑھ لی جائیں تو گزارہ ہو سکتا ہے حالانکہ مذکورہ بالا احادیث کے پیش نظر یہ مفہوم انتہائی محل نظر ہے ، اس کے متعلق علما حدیث نے کئی ایک توجیہات پیش کی ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے: 1۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب نماز یں دو ہی فرض تھیں، لیکن اس توجیہہ پر ہمارا دل مطمئن نہیںکیونکہ اگر دو نمازیں فرض تھیںتو اسے شرط لگانے کی ضرورت ہی نہ تھی 2۔ممکن ہے با جماعت دو نمازیں ادا کرنے کی شرط لگائی ہو کہ صبحاور عشا کی نماز باجماعت پڑھوںگا اور کاروباری مصروفیات کی