ایک مر فوع روایت میںبھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت الگ پڑھتے اور ایک رکعت جدا ادا کر تے اور کبھی کبھی سلام کی آواز سنا بھی دیتے تھے۔ [1]امام ابن حبان نے ایک باب بایںالفاظ قائم کیا ہے : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت پڑھ کر سلام پھیرتے اور ایک الگ پڑھتے۔ ‘‘ 2۔ تین وتر ایک ہی سلام سے پڑھ لیے جائیں، یہ بھی جائز ہے، اس میں چنداں قباحت نہیںجیسا کہ حدیث میںہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین وتر پڑھتے اور آخری رکعت کے علاوہ تشہد نہیںبیٹھتے تھے۔[2]حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث سے بھی یہ استنباط کیا گیا ہے جس میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعت پڑھتے، پہلے چار خوبصورت اور طویل ہوتیں، اسی طرحپھر چار رکعت پڑھتے، آخر میں تین رکعت پڑھتے تھے۔ [3]3۔تین اس طرحادا ہوںکہ دو رکعت پڑھ کر سلام کے بغیر تشہد پڑھیں پھر اٹھ کر ایک رکعت پڑھیںاور دوسرےتشھد میںسلام پھیر دیں، لیکن یہ طریقہ کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ اگرچہ بعض اہل علم اور عوام الناس اس طرحتین وتر پڑھتے ہیں، بلکہ اس طرحپڑھنے سے ایک گو نہ ممانعت ہے ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تین وتر پڑھتے وقت مغرب کی نماز سے مشابہت نہیںہونا چاہیے۔[4]مغرب سے مشابہت نہ ہونےکی دو صورتیںہیں۔ 1اسے دو سلام کے ساتھ پڑھا جائے ۔ 2ایک ہی تشہد کے ساتھ ادا کیے جائیں ۔ (واللہ اعلم)وتر کی ایک رکعت پڑھنا سوال: ہمارے ہاں عام طور پر نماز عشا کے بعد وتر کی ایک رکعت پڑھی جا تی ہے، کیا کتاب و سنت سے ایک وتر پڑھنے کا ثبوت ہے ، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے یہ عمل ثابت ہے ؟ وضاحت فرمائیں۔ جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وتر پڑھنے کی متعدد صورتیںکتب حدیث میںمنقول ہیں ، ان میںسے ایک یہ ہے کہ وتر ایک رکعت پڑھی جا سکتی ہے، اس لیے جواز کی حد تک روزانہ ایک وتر پڑھنے میںکوئی حرج نہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک وتر کا جواز بایں الفاظ ثابت ہے، حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جو شخص ایک وتر پڑھنا چاہے وہ ایک وتر پڑھ سکتا ہے۔ ‘‘[5]ہمارے ہاںایک وتر پڑھنے کو اچھا خیال نہیںکیا جا تا حالانکہ متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے ایک رکعت وتر پڑھنا ثابت ہے۔ چنانچہ ابن ملیکہ بیان کر تے ہیںکہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک وتر پڑھا، اس کے متعلق حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’ان کے متعلق الجھنے کی ضرورت نہیںکیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں۔‘‘[6]