معافی کا اعزاز مل جائے کیونکہ اس وقت فرشتے بھی نمازیوں کے ساتھ یہ کلمات کہتے ہیںجیسا کہ ایک حدیث میںہے’’جس کے یہ کلمات فرشتوںکے قول کے موافق ہو گئے اس کے سابقہ گناہ معاف ہو جا تے ہیں۔[1]ثالثاً: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث میںبیان شدہ معاملہ درج ذیل حدیث کی طرحہے جب امام غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہے تو تم آمین کہو کیونکہ جس کی آمین فرشتوںکی آمین کے موافق ہو گئی، اس کے سابقہ سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔[2]اس حدیث کا قطعاً یہ مقصد نہیںہے کہ مقتدی ولا الضالین نہ پڑھے بلکہ صرف آمین کہے یا امام ولا الضالین پڑھے اور آمین نہ کہے، بلکہ اس حدیث میںآمین کہنے کا وقت اور محل متعین کیا گیا ہے ۔ اس طرح درج بالا حدیث انس رضی اللہ عنہ کا مطلب ہے کہ مقتدی کو ربنا ولک الحمد اس وقت کہنا چاہیے جب امام سمع اللہ لمن حمدہ کہنے سے فارغ ہو جائے۔ اگرچہ امام ابو داؤد نے جناب عامر بن شرجیل کا موقف بایںالفاظ بیان کیا ہے کہ لو گوںکو امام کے پیچھے سمع اللہ لمن حمدہ نہیں کہنا چاہیے بلکہ وہ صرف ربنا ولک الحمد کہیں [3]لیکن ان شا اللہ پہلی بات ہی راجح اور عموم احادیث کے مطابق ہے۔ چنانچہ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:اس حدیث میں اس بات کی دلیل نہیںکہ مقتدی ، امام کے ساتھ سمع اللہ لمن حمدہ کہنے میںشریک نہ ہو، جیسا کہ اس سے یہ بھی ثابت نہیںہو تا کہ امام ، مقتدی کے ساتھ ربنا ولک الحمد نہ کہے، کیونکہ یہ حدیث اس بات کو بیان کرنے کے لیے نہیںلائی گئی کہ اس موقع پر امام اور مقتدی کیا پڑھیںبلکہ حدیث کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ مقتدی کا ربنا ولک الحمد کہنا امام کے سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد ہونا چاہیے ۔ اس بات کی تائید اس امر سے بھی ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امام ہونے کے حالت میںبھی ربنا لک الحمد کہتے تھے۔ اس طرححدیث ’’صلو ا کما رأیتمونی‘‘کا بھی تقاضا ہے کہ مقتدی بھی امام کی طرح سمع اللہ لمن حمدہ کہے۔[4] علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے مزید لکھا ہے کہ جو اس مسئلہ میںزیادہ معلومات چاہتا ہے اسے علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کے رسالہ ’’دفع التشنیع فی حکم التسمیع‘‘ کا مطالعہ کرنا چاہیے جو الحاوی للفتاویٰص۵۲۹،ج۱ میںہے۔ (واللہ اعلم)ہم بطور تائید یہ حدیث بھی پیش کر تے ہیںجسے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے جب آپ سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تومقتدی بھی سمع اللہ لمن حمدہ کہتے، اگرچہ امام دار قطنی رحمۃ اللہ علیہ نے صراحت کی ہے کہ حدیث کے یہ الفاظ ثابت نہیںہیں۔[5] علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مایہ ناز تصنیف ’’صفۃ الصلوٰۃ‘‘ میں اس مسئلہ پر سیرحاصل بحث کی ہے۔ [6]دوران نماز سلام کا اشارہ سے جواب دیناسوال: ہمارے ہاں دوران نماز تکبیر تحریمہ کے بعد سلام پھیرنے تک آنے والے نمازیوںکی طرف سے سلام کہنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ایسی صورت حال کے پیش نظر نمازی کیا طریقہ اختیار کرے، کیا وہ پوری نماز میں مسلسل اشارے سے سلام کا جواب دینے میںلگا رہے ، کیا اس سے نمازی کا خشوع متاثر نہیں ہوتا، کتاب و سنت کی روشنی میں اس مسئلہ کے متعلق ہماری راہنمائی فرمائیں۔