ہے جس قدر اس پر اخراجات اٹھتے ہوں مثلاً بکری کواگر چارہ ڈالنا ہے تو اس کا دودھ حاصل کر لیا جائے اور اگر سواری کا جانور ہے تو چارہ وغیرہ ڈالنے کے عوض اس پر سواری کر لی جائے۔ دور حاضرمیں اگر کسی نے گاڑی گروی رکھی ہے تو اپنا پٹرول ڈال کر اس پر سفر کیا جا سکتا ہے لیکن گروی میں زمین لے کر اسے کاشت کرنا اور پیدا وار خود اٹھانا یا مکان کے عوض خود رہائش رکھنا یا کسی کو کرایہ پر دے کر خود کرایہ وصول کرنا جائز نہیںہے۔ صورت مسؤلہ میں جس شخص کا مکان ہے وہ خود ہی کرایہ دار کی حیثیت سے اس مکان میںرہائش رکھے ہوئے ہے، ایسا کرنا جائز نہیںہے ، اگر اس کے کرایہ کو اصل قرضسے منہا کر دیا جائے تو جائز ہے۔ اسی طرح زمین کی پیدا وار کو بقدر حصہ اگر قرضسے منہا کر دیا جائے تو گروی شدہ زمین کو کاشت کیا جا سکتا ہے بصورت دیگر گروی چیز سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانا شرعاً جائز نہیںہے۔ (واللہ اعلم)بینک کا نفعسوال: بنک والے سیونگ کھاتے میں رکھے ہوئے سرمایہ پر نفع دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اسے کاروبار میں لگاتے ہیں،کیا یہ منافع بھی سود کے ضمن میںآتے ہیں، اس کے متعلق تفصیلی فتویٰ درکار ہے۔ جواب: بنک میں عام طور پر ہر دو قسم کے کھاتے ہو تے ہیں ، ایک کرنٹ کھاتہ اور دوسرا سیونگ کھاتہ ، کرنٹ میںرکھی گئی رقم پر بنک کسی قسم کا نفع نہیں دیتا اور نہ ہی اس سے زکوۃ کی رقم کاٹی جاتی ہے ، البتہ بنک اس رقم کو اپنے استعمال میں ضرور لا تا ہے اور اسے دوسروں کو سود پردیتا ہے ، ہمارے رجحان کے مطابق اس کھاتے کے ذریعے گناہ اور ظلم پر بنک کا تعاون کیا جا تا ہے جس کی قرآن میں ممانعت ہے، ارشاد باری تعالیٰہے :’’نیکی اور پر ہیز گاری کے کاموںمیںایک دوسرے کا تعاون کرو ، ظلم اور گناہ میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔‘‘ [1]اگرچہ کرنٹ کھاتے میں رکھی ہوئی رقم پر اس کے اصل مالک کو کچھ نہیںدیا جا تا تاہم اس رقم کو سودی کاروبار کے لیے استعمال کیا جا تا ہے ۔ بنک میںدوسرا کھاتہ سیونگ کہلا تا ہے، اس رقم پر اصل مالک کو سود بھی دیا جا تا ہے جسے بنک والے منافع کا نام دیتے ہیں۔ لیکن نام کی تبدیلی سے حقیقت نہیںبدل جاتی ، لو گوںکو پھانسنے کے لیے اس کھاتے کے مختلف نام ہیں۔ مثلاً شراکتی کھاتہ، نفع اور نقصان کی بنیاد پر شراکت داری، اس کا مشہور نام (P.L.S)ہے ، اس کھاتے میں رکھی ہوئی رقم کو آگے بھاری سود پر دوسروںکو دیا جا تاہے ،پھر اس سود کو ایک خاص شرح سے اصل مالک کے کھاتے میںجمع کر دیا جا تا ہے، اگر چہ دعویٰکیا جا تا ہے کہ اس کھاتے میںجمع شدہ رقم کو کاروبار میںلگایا جا تا ہے اور اکاؤنٹ ہولڈ ر کی حیثیت ایک شریک کی ہو تی ہے لیکن زمینی حقائق اس دعویٰکے منافی ہیں ، کیونکہ اس میںسودی رقم کو مارک اپ جیسے حسین الفاظ کا نام دیا گیا ہے ، بہر حال ہمارے رجحان کے مطابق سیونگ کھاتے میں رکھی ہوئی رقم پر ملنے والے ’’منافع ‘‘سود ہی ہیں، ایک مسلمان کو اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے ، اگر حکومت واقعی غیر سودی نظام ختم کرنا چاہتی ہے تو نیک نیتی کے ساتھ اس پورے نظام کو بدلنے کا تہیہ کرے جو خالص سود پر مبنی ہے تاکہ مسلمان پوری یکسوئی کے ساتھ غیر سودی بینکاری کو کامیاب بنا نے میںحصہ لیں ۔ اللہ تعالیٰہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ (آمین)