زیادہ دے تو اس نے سودی کاروبار کیا۔ سود لینے والا اور سود دینے والا دونوںگناہ میںبرابر ہیں۔[1]واضح رہے کہ تجارت میں سود کی دو قسمیں ہیں: 1 ربا الفضل: ایک جنس کی دو اشیا ء کو کمی بیشی کے ساتھ فروخت کرنا۔2 ربا النسیئہ: اس میںکمی بیشی تو نہ ہو لیکن ایک طرف سے نقد اور دوسری طرف سے ادھار کا معاملہ ہو، سود کی یہ دونوںاقسام خرید و فروخت سے متعلق ہیں۔ البتہ معاشرتی طور پر ایک گھر والا اپنے پڑوسی سے وقتی طور پر کوئی چیز لیتا ہے، مثلاً گندم، آٹا، گھی اور چینی وغیرہ اور پھر چند دنوںبعد میسر آنے پر اسے واپس کر دیتا ہے تو یقیناً خرید و فروخت نہیںبلکہ تعاون باہمی کا ایک طریقہ ہے، اسے کسی صورت میں ناجائز نہیں کہا جا سکتا۔ (واللہ اعلم)سودی اور غیر سودی مخلوط کمائیسوال: میرے ایک دوستے کے والد بینک میںملازم ہیںجبکہ میرا دوست کسی کمپنی میں کام کرتا ہے، وہ دونوںباپ بیٹا اپنی کمائی سے گھر کے اخراجات پورے کرتے ہیں، ایسے حالات میںمیرے دوست کے لیے شرعی حکم کیا ہے ، کیا وہ اپنی کمائی والد کی آمدنی سے الگ کرے یا اسی طرحگھر کا نظام چلتا رہے؟جواب: سودی کاروبار میںملوث ہونے کی بنا پر بینک کی ملازمت جائز نہیں اور نہ ہی اس سے ملنے والی کمائی حلال اور پاکیزہ ہے۔ سودی کاروبار اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ لڑنے کے مترادف ہے۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰہے: ’’اے ایمان والو!اللہ سے ڈر جاؤ اور اگر تم ایمان رکھتے ہو تو جتنا سود باقی رہ گیا ہے اس کو چھوڑ دو، اگر ایسا نہیں کرو گے تو خبر دار ہو جاؤ کہ تم اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کر نے کے لیے تیار ہو تے ہو۔ ‘‘[2]اس قسم کے رزقِ حرام کے بہت سے نقصانات ہیں، جن میںسے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰرزق حرام استعمال کرنے والے کی نیکیاںقبول نہیںکر تا اور اگر رزق حلال میںحرام کی ملاوٹ ہو جائے تو اس قسم کی کمائی استعمال کرنے سے بھی نیکیاںبرباد ہو جا تی ہیں۔ جیسا کہ ایک حدیث میںہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اگر ایک شخص دس درہم کا کپڑا خریدتا ہے اور اس میںایک درہم حرام کی کمائی کا شامل کر لیتا ہے جبکہ باقی نو درہم حلال کے ہیںتو اللہ رب العزت اس کے ایک بار لباس پہننے سے چالیس دن تک اس کی کوئی نیکی قبول نہیں کرے گا۔ ‘‘[3]اس حدیث پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حلال رزق میںحرام کی ملاوٹ کس قدر خطر ناک امر ہے اگرچہ غلبہ حلال کا ہو اس کی کوئی نیکی قبول نہیں ہوتی۔ لیکن جس کا تمام سرمایہ حرام کا ہو اور اس کی معیشت کی بنیاد ہی رزق حرام ہو، اس کا انجام کیا ہو گا؟صورت مسؤلہ میںہم آپ کے دوست کو نصیحت کر تے ہیں کہ وہ اپنے والد گرامی کو اچھے انداز سے رزق حرام کی سنگینی کے متعلق آگاہ کرتا رہے ، اگر وہ شادی شدہ ہے تو کسی خاص حکمت عملی کو اختیار کر لے لیکن والدین کی خدمت اور حسن سلوک میں کمی نہ