تاہم کسی عورت نے ان دنوں عام معمول کا لباس پہنا ہے، ان دنوں کے لیے مخصوص لباس استعمال نہیںکیا تو بھی جائز ہے چونکہ یہ خون نجس ہو تا ہے ، اگر کپڑے پر لگ جا ے تو اسے دھو کر اس میںنماز پڑھی جا سکتی ہے۔ چنانچہ حضرت اسما ء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کہتی ہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے کو لگ جانے والے خونِ حیض کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اس کپڑے کو مَل کر دھو لیا جائے پھر اسے پہن کر نماز پڑھ لے۔[1]اس کی مزید وضاحت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے ، انھوں نے فرمایا:’’ہم میں سے جب کسی کو حیض آتا تو وہ پاک ہونے پر انگلیوںسے مل کر کپڑے سے خون اتار دیتی تھی پھر وہاںسے کپڑا دھو لیتی اور بعض اوقات صرف پانی ڈالنے سے خون نہیںاتر تا۔ اس صورت میںکپڑے کو رگڑ کر اچھی طرحصاف کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اس کے بعد اگر اس کے نشانات باقی رہ جائیں تو قابل معافی ہیں۔ زیادہ شک میںپڑنے کی ضرورت نہیں، کپڑا پاک ہونے کی صورت میں اسے پہن کر نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ (واللہ اعلم)منہ لپیٹ کر نماز ادا کرنا سوال: سردی کے موسم میںکچھ لوگ اپنا منہ لپیٹ کر نماز پڑھتے ہیں، کیا اس سلسلہ میں کوئی واضحممانعت احادیث میںمروی ہے ؟جواب: دوران نماز، انسان کو کپڑے یا ہاتھ سے اپنا منہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں۔ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوران نماز کپڑا لٹکانے اور اپنا منہ ڈھانپنے سے منع فرمایا ہے۔[2]ہاں اگر کوئی عذر ہو تو منہ کو ڈھانپا جا سکتا ہے، مثلاً جمائی آ رہی ہے تو اسے حتی الوسع روکنا چاہیے ۔اگر اسے روکا نہ جا سکے تو منہ پر ہاتھ رکھ لیا جائے اور آواز نہ نکالی جائے جیسا کہ حدیث میںہے کہ جمائی شیطان کی طرف سے ہو تی ہے، جب تم میںسے کسی کو جمائی آئے تو اسے حتی المقدور روکے، کیونکہ اس وقت جب انسان ’’ھا‘‘ کہتا ہے تو شیطان اسے دیکھ کر ہنستا ہے ۔ [3]حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک حدیث میںہے کہ جب تم میںسے کوئی جمائی لے تو منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے روکے، کیونکہ منہ کھلا چھوڑنے سے شیطان داخل ہوجاتا ہے۔[4]اس طرحاگر منہ پر زخم ہواور مکھیاں وغیرہ تنگ کر تی ہوں تو دوران نماز منہ پر کپڑا رکھا جا سکتا ہے ، بصورت دیگر نماز پڑھتے وقت منہ کو کپڑے یا ہاتھ سے ڈھانپنا شرعاً جائز نہیں۔ (واللہ اعلم)باریک دوپٹے میںنماز پڑھنا سوال: کیا عورت ایسا دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھ سکتی ہے جس سے سر کے بال اور اس کا لباس نظر آتا ہو، قرآن و حدیث کی روشنی میںوضاحت کریں۔