خود ساختہ ہے، کتاب و سنت سے کوئی ایسی بات ثابت نہیں، اگر ان دونوںکے اجتماع سے نحوست یا بد شگونی کا مسئلہ ہو تا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضرور ہمیںآگاہ فرماتے ۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میںجمعہ کے دن عید آئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ’’تمہارے اس دن میںدو عیدیںجمع ہو چکی ہیں، اگر کوئی چاہے تو نماز عید جمعہ کی ادائیگی سے کفایت کر جائے گی لیکن ہم جمعہ ادا کریں گے۔ ‘‘[1]اس حدیث کے مطابق جو شخص جمعہ کے دن نماز عید پڑھ لے تو اسے رخصت ہے کہ جمعہ نہ پڑھے لیکن امام کے لیے عزیمت یہ ہے کہ وہ جمعہ کے لیے مسجد میںحاضر ہو ،تا کہ وہ مسجد میںآ نے والوں اور نماز عید نہ پڑھنے والوں کو جمعہ پڑھائے کیونکہ ایاس بن ابی رملہ شامی سے مروی ایک حدیث میں ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں اس وقت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، جب انھوں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری کا کبھی ایسا موقع ملا کہ ایک ہی دن میںدو عیدیںجمع ہو گئی ہوںتو انھوں نے فرمایا: جی ہاں! حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن کس طرحعمل کیا ؟ انھوںنے فرمایا:’’آپ نے نماز عید پڑھائی اور جمعہ کے لیے رخصت دے دی اور فرمایا کہ جو شخص پڑھنا چاہے وہ پڑھ لے۔ ‘‘[2] اس حدیثسے معلوم ہوا کہ عام لو گوںکے لیے رخصت ہے لیکن امام کو عزیمت پر عمل کرنا ہو گا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرحثابت ہے۔ چنانچہ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ اور عید میں سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ الغاشیہ تلاوت کر تے تھے۔ اور جب کبھی جمعہ اور عید ایک ہی دن میںجمع ہو جاتے تو دونوںنمازوں میں ہی ان دونوںسورتوںکی تلاوت فرماتے تھے۔[3]یہ بھی واضحرہے کہ جو لوگ نماز عید پڑھنے کے بعد نماز جمعہ میں شریک نہ ہوںان کے لیے ضروری ہے کہ وہ نماز ظہر چار رکعت ادا کریںخواہ اکیلے اکیلے پڑھیں یا با جماعت ادا کریں۔ جیسا کہ عطا ء بن ابی رباح رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیںکہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ہمیںجمعہ کے دن نماز عید پہلے وقت میں پڑھا ئی پھر جمعہ کے لیے گئے تو آپ باہر نہ نکلے اور ہم نے اکیلے اکیلے ہی نماز پڑھ ہی۔ اس وقت حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ طائف میں تھے، جب وہ واپس آئے تو ہم نے ان سے اس بات کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا کہ انھوںنے سنت پر عمل کیا ہے۔ [4]ممکن ہے کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے نماز ظہر گھر میں ادا کر لی ہو، اس لیےوہ باہر نہ نکلے ہوں، بہر حال امام کو رخصت پر عمل کر نے کی بجائے عزیمت پر عمل کرنا چاہیے اور اسے جمعہ پڑھانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ہاںاگر نمازیوںکی تعداد محدود اور سب کے اتفاق سے جمعہ نہ پڑھنے کا اتفاق کر لیا گیا ہو تو اس صورت میں سب نماز ظہر ادا کریںگے۔ (واللہ اعلم)اگر کوئی نماز جمعہ کے تشہد میں شامل ہوسوال: اگر کوئی شخص نماز جمعہ کے لیے دیر سے آ تا ہے اور وہ امام کے ساتھ تشہد میں شامل ہو تا ہے تو اسےجمعہ کی نماز ادا کرنا ہو گی یا ظہر کی چار رکعت پڑھے گا ، کتاب و سنت کے مطابق راہنمائی کریں۔